احتجاج و مظاہرے یو ں بھی ہوتے ہیں

9  مارچ‬‮  2015

اگر آپ کو کسی ملکی ، معاشرتی یا گھریلو ایشو پر اختلاف ہے تو آپ اس پر صدا بلند کر سکتے ہیں، آپ کے پاس احتجاج کا حق ہے اور آپ دھرنہ دے سکتے ہیں جو کہ پوری دنیا سمیت پاکستان میں بہت مقبول ہے۔ دنیا میں ایسے احتجاج بھی ہوچکے ہیں جنہوں نے اپنی انفرادیت اور شدت کی وجہ سے گہرے اثرات چھوڑے، ماضی کے یہ یادگار احتجاج درج ذیل ہیں
کینٹ سٹیٹ کی ہلاکت
امریکہ کی کینٹ سٹیٹ یونیورسٹی میں طلباء نے ویت نام کی جنگ کے خلاف احتجاج کیا جس پر سکیورٹی ادارے نیشنل گارڈ کو بلوالیا گیا۔ نیشنل گارڈ نے محض 13 سیکنڈ میں 67 گولیاں چلائیں جن سے متعدد ہلاکتیں ہوئیں۔ اس واقعے کا اتنا گہرا اثر ہوا کہ اس کے بعد سکیورٹی اداروں نے توبہ کی اور مظاہرین کو کنٹرول کرنے کیلئے اصلی گولیوں کا استعمال ترک کردیا۔
جانوروں پر تجربات کے خلاف احتجاج
قدرتی میک اپ بنانے والی کمپنی لش نے 2012ء میں میک اپ کی صنعت میں جانوروں کو تجربات کیلئے استعمال کرنے کے خلاف احتجاج کیا۔ اس مقصد کیلئے 24 سالہ فنکارہ جیکولین کی خدمات لی گئیں اور اس پر ویسے ہی تجربات فلمائے گئے جیسے کہ جانوروں پرکئے جاتے ہیں۔ جیکولین کی آنکھوں میں ادویات ڈالنے کے علاوہ، بجلی کے جھٹکے لگانے اور بال مونڈنے جیسے مظالم کو بھی فنکارانہ انداز میں پیش کیا گیا۔ یہ اپنی نوعیت کا انوکھا احتجاج تھا۔
بدھ راہب کا حتجاج
بدھ راہب تھیچ کوانگ نے 1963ء میں ویت نامی حکومت کے مظالم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنے آپ کو پٹرول چھڑک کر آگ لگالی۔ اس احتجاج کے بعد ایک سلسلہ چل نکلا اور چینی حکومت کے تبت پر مبینہ قبضے کے خلاف 2009ء تک 125 بدھ مت پیروکاروں نے آگ لگا کر خودکشی کی۔
فیمن کا احتجاج
فیمن ایک یوکریی ادارہ ہے جو خواتین کے حقوق کے لئے کام کرتا ہے۔ 2012ء میں انہوں نے ترکی میں خواتین پر تیزاب پھینکنے اور گھریلو تشدد کے خلاف احتجاج کیا جس میں نیم برہنہ ماڈلز نے جسم پر میک اپ سے جلنے اور زخموں کے نشان بنارکھے تھے۔ پولیس نے بالآخر ان احتجاجی ماڈل کو گرفتار کرلیا۔ فیشن وکٹمز بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں کپڑے کی فیکٹری رانا بلڈنگ کے منہدم ہونے سے 1129 افراد ہلاک اور 2500 سے زائد زخمی ہوئے۔ ہسپانوی فنکارہ پولینڈا نے اس اندوہناک حادثے اور غریب ملازموں کے بغیر سہولتوں اور ناقص عمارتوں والی فیکٹریوں میں استحصال کو اجاگر کرنے کیلئے ماڈلز کو اینٹ پتھر اور ٹوٹے پھوٹے سامان اور کچرے کے ملبے تلے دبا دکھایا۔ اس احتجاج نے دنیا بھر میں توجہ حاصل کی۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…