وہ وقت جب فرسٹ ائیر کی طالبہ نے پشاور کے تاجروں کا جینا حرام کر دیا تھا‎

17  جنوری‬‮  2019

کچھ لوگ بغیر محنت کئے ایک ہی رات میں امیر ہونا چاہتے ہیں اور اپنی اس خواہش کی تکمیل کےلئے وہ شارٹ کٹ استعمال کرتے ہیں ‘ کم وقت میں زیادہ پیسہ کمانے کی سوچ انسان کو گمراہی کی طرف لے جاتی ہے اور اکثر اوقات انسان امیر ہونے کےلئے ایسے راستے اختیار کرلیتا ہے جہاں سے واپسی کا راستہ ناممکن ہوتا ہے۔

مردحضرات کے بارے میں ایسے کہانیاں تو اکثر سننے کو ملتی رہتی ہیں‘ کچھ لوگ بلیک میلنگ اور بھتے کو پیسہ بنانے کا آسان ذریعہ سمجھتے ہیں‘ پاکستان میں یہ بزنس کچھ شہرو ں میں عروج پر ہے جہاں مخیر حضرات کے لٹنے کی خبریں اکثر میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں‘ پشاور میں چند دن پہلے اپنی نوعیت کا ایک انوکھا واقعہ پیش آیا۔ مرد حضرات تو اکثر لوگوں کو بلیک میل کرنے کےلئے بھتے کا مطالبہ کرتے رہتے ہیں مگر پشاور میں فرسٹ ائیر کی ایک طالبہ لبنیٰ عرف لیلیٰ نے موبائل پر بھتہ مانگنا شروع کردیا۔ لبنیٰ پشاور کے علاقے بڈھ بھیر کے نواحی علاقہ ماشوخیل کی رہائشی ہے‘لبنیٰ کی عمر 17 سال ہے اور وہ فرسٹ ائیر کی طالبہ ہے‘ 17 سالہ ملزمہ لبنی عرف لیلیٰ موبائل پر وائس چینجر لگا کر لڑکوں کی آواز میں تاجروں سے بھتہ وصول کرتی تھی‘ بھتہ خور طالبہ نے پشاور کے بااثر خاندانوں کو ناکوں چنے چبوا دیئے‘ بھتہ لینے کے بعد طالبہ نے فون کے ذریعے متاثرہ خاندان کی زندگی اجیرن بنا دی تھی ‘ متاثرہ خاندان نے 25 سیکورٹی گارڈز اضافی رکھ لئے تھے۔خاندان نے گھروں سے ضرورت کے بغیر آنا جانا بھی بند کر دیا تھا اور سی سی ٹی وی کیمرے سمیت حفاظت کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائے تھے۔پولیس تین ماہ سے ملزمہ کی تلاش میں تھی‘ ملزمہ خود کو کالعدم تنظیم کا کارکن ظاہر کر کے تاجروں وار مالی طور پر مستحکم لوگوں سے بھتہ طلب کرتی اور رقم ادا نہ کرنے پر بچوں کو اغواءکی دھمکیاں بھی دیتی‘

حال ہی میں بھتہ خور طالبہ نے فون پر ایک تاجر سے دس لاکھ روپے بھتہ مانگا اور خود کو کالعدم تنظیم کا رکن ظاہر کیا‘ مبینہ تاجر نے پولیس کو شکایت کی کہ کوئی نامعلوم شخص اسے ٹیلی فون پر دھمکیاں دے کر 10 لاکھ روپے کا مطالبہ کر رہا ہے اور کہتا ہے کہ وہ اسے جان سے مار دے گا اور بچوں کو اغواءکر لے گا‘ کے پی کے میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا کیس تھا جس میں ایک خاتون مردوں سے بھتے کا مطالبہ کر رہی تھی۔ پولیس کے مطابق ظاہر گل ولد محمدے سکنہ لطیف آباد پتنگ چوک نے رپورٹ درج کرائی تھی کہ گزشتہ تین ماہ سے نامعلوم ملزم خود کو کالعدم تنظیم کا رکن ظاہر کرکے اس سے 10 لاکھ روپے کا مطالبہ کررہا ہے اور

بھتہ نہ دینے کی صورت میں اس کے بچوں کو اغواءکرنے اور اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش شروع کی‘پولیس نے اس موبائل نمبر کی انکوائری کی تو معلوم ہوا کہ اس نمبرسے اسی طرح کی دھمکیاں دیگر چند افراد کو بھی موصول ہو چکی ہیں جس پر تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا گیا تو معلوم ہوا کہ لڑکی جو نمبر استعمال کرتی ہے وہ مردوں کے نام سے جاری ہوئے ہیں۔واردات میں استعمال ہونے والی سم کو ٹریس کرکے جس کے نام پر سم رجسٹرڈ تھی اسے گرفتار کرلیا‘ اس نے بتایا کہ سم مسماة لبنیٰ دختر طیب شاہ سکنہ ماشوخیل بڈھ بیر کے زیر استعمال ہے

جس پر پولیس نے مذکورہ خاتون کو گرفتار کرلیا۔ ملزمہ نے تفتیش کے دوران اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بھتہ خور نہیں ہے بلکہ اس نے موبائل فون کےلئے وائس چینجر لے کر مردوں کی آواز میں لوگوں سے بھتہ طلب کرنے کےلئے انہیں دھمکی آمیز فون کرتی تھی اور جب کوئی شخص ڈر جاتا تھا تو اسے مزا آتا تھا‘صرف یہی نہیں لبنیٰ نے اپنے کئی رشتے داروں سے بھی فون پر بھتہ مانگا تھا۔ لبنیٰ گرفتار ہو چکی ہے اور پولیس کسٹڈی میں ہے لیکن اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہماری سوسائٹی کس قدر خوف کا شکار ہو چکی ہے کہ ایک فرسٹ ائیر کی طالبہ بھی لوگوں کو بے وقوف بنا کر ان سے بھتہ وصول کر رہی ہے۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…