علم کے موتی ! دنیا کی مہنگی ترین کتابیں؟

1  جولائی  2016

دنیا میں ہزاروں لاکھوں طرز کی کتابیں ہیں‘ ہر کتاب کا موضوع دوسرے سے مختلف‘ ہر کتاب کا اسلوب دوسرے سے الگ اور ہر کتاب کی قیمت بھی دوسرے سے مختلف ہے۔ دنیا بھر کے لوگ یہ کتابیں خریدتے ہیں‘ پڑھتے ہیں‘ پڑھ کر لائبریریوں کو تحفتاً دے دیتے ہیں اور اس سے دوسرے لوگ مستفید ہوتے ہیں۔ دنیا میں ایسی کتابیں بھی موجود ہیں جن کی قیمت سن کر انسان دنگ رہ جاتا ہے لیکن اس کے باوجود یہ کتابیں خریدی جاتی ہیں اور پڑھی بھی جاتی ہیں حالانکہ یہ پڑھنے والے کیلئے اتنی کارآمد نہیں ہوتیں۔ اس کے برعکس بعض کتابیں انتہائی سستی بھی ہیں لیکن انہیں پڑھ کر انسان مطمئن ہو جاتا ہے اورقاری کا یہ اطمینان ہی اس کتاب کی اصل قیمت ہوتی ہے۔ مہنگی کتابوں میں بعض اوقات کچھ ایسا خاص مواد بھی نہیں ہوتا لیکن یہ کسی نہ کسی وجہ سے نایاب ہوتی ہیں یا یہ کسی خاص عہد سے تعلق رکھتی ہیں اس لئے ان کی قیمت بہت زیادہ ہوتی ہے مثلاً آج کے دور میں ارسطو کے ہاتھ کی لکھی ہوئی کتاب کسی کے ہاتھ آ جائے تو اس کی قیمت لاکھوں ڈالر تک جا سکتی ہے لیکن اسی طرز کی کوئی کتاب چھپ کر مارکیٹ میں آئی ہو تو اس کی قیمت انتہائی کم ہو گی۔ آج ہم آپ کو ایسی کتابوں کے متعلق بتانا چاہتے ہیں جو پچھلے سال مہنگی ترین کتب کے خانے میں آویزاں رہیں:

قیمت :30ملین ڈالر
اسے Whole Book of Psalmeبھی کہا جاتا ہے یہ 1640میں کمبرج میساجوسٹس میں اس وقت چھپی جب امریکا برطانیہ کے زیر نگیں تھا‘ یہ امریکا میں شائع ہونیوالی پہلی کتاب تھی‘اس کی زبان انگریزی ہے ‘یہ انگریزی اب مروج نہیں ہے‘ یہ گیتوں اور موسیقی کی دھنوں کا مجموعہ ہے‘ اس کتاب کے پہلے ایڈیشن کے گیار ہ نسخے باقی بچے ہیں‘اس کتاب کے صفحات 148ہیں‘ اس کی نیلامی سے قبل اس کا اندازہ 30ملین ڈالر ہے ۔اس حوالے سے اس کتاب کو 2014ء میں دنیا کی سب سے مہنگی کتاب ہونے کا اعزاز حاصل رہا۔
The Birds of America
قیمت :73لاکھ پاؤنڈ سے زائد
یہ کتاب مصوری کے نمونوں پر مشتمل ہے جنہیں فطرت پرست جون جیمز آڈو بون نے1827ء سے 1838ء کے درمیان تخلیق کیا ۔ اس میں شامل تمام تصاویر شمالی امریکا کے پرندوں کی ہیں‘ ان میں سے اب اکثر پرندے کم یاب یانایاب ہو چکے ہیں‘ ان کی مصوری کا آغاز انگلستان میں لندن اور ایڈن برا میں کیا گیا تھا۔ جون نے اکثر تمام تصاویر آئل پینٹ میں بنائیں‘بعض جگہ پنسل اور پین وغیرہ کا استعمال بھی ہے‘تصاویر میں پرندوں کو ان کے قدو قامت کے عین مطابق پینٹ کیا گیا ہے‘یہ مجموعہ لندن کے سود ربائی کے نیلام گھر میں میگنی فی سینٹ بکس کی فروخت کے دوران 73لاکھ 21ہزار 250پاؤنڈ میں فروخت ہوا۔
The Guttenberg Bible
قیمت :50ہزار پاؤنڈ فی صفحہ
یہ مسیحیت کی کتاب مقدس کا لاطینی ترجمہ ہے جو چوتھی صدی عیسوی کے اوآخر میں کیا گیا تھا۔یہ وہ پہلی قابل ذکر کتاب ہے جو مغرب میں MovableTypeمیں شائع ہوئی‘اسے گٹن برگ انقلاب یعنی اشاعتی کتابوں کا آغاز قرار دیا جاتاہے ‘اسے 1450ء میں شہر مینز میں شائع کیا گیا ‘یہ شہر موجودہ جرمنی کا حصہ ہے۔ کتاب کی باقیادت میں 48نسخے شامل ہیں جو دنیا کے انتہائی قابل قدر نسخے قرار دئیے جاتے ہیں تاہم ان میں سے صرف 21مکمل حالت میں ہیں باقی اوراق کی صورت میں ادھر ادھر بکھرے ہوئے ہیں‘ اس کتاب کی بیش قیمتی کا اندازہ اس سے لگایا جائے کہ اس کے ایک ورق کی قیمت 50ہزار پاؤنڈ ہے‘اس طرح دیکھا جائے تو پوری کتاب کئی سو کروڑ پاؤنڈز میں ہے۔
The First Folio
قیمت : 50لاکھ پاؤنڈ
یہ ولیم شیکسپیئر کے کام کا مجموعہ ہے جو پہلی بار اس کے تخلیق کار کی موت کے صرف سات برس بعد یعنی 1623ء میں شائع ہوا تھا ‘اسے انگریزی ادب کی دنیا میں شیکسپیئر کا سب سے زیادہ معتبر مجموعہ قرار دیا جاتا ہے ۔1623ء میں جب یہ کتاب مارکیٹ میں آئی تو اس کی قیمت ایک پاؤنڈ رکھی گئی تھی جو موجودہ وقت میں اڑھائی سو ڈالر یا کم و پیش ایک سو پاؤنڈ کے برابر بنتی ہے ۔ آغاز میں اسے 800کی تعداد میں چھاپا گیا تھا‘ان میں سے 233جلدیں اس وقت موجود ہیں جن میں سے 5برٹش لائبریری کی زینت ہیں۔2001ء میں اس کے نسخے کی قیمت 6ملین پاؤنڈ ڈالر پڑی تھی جبکہ آج اس کی قیمت کا اندازہ 5ملین برطانوی پاؤنڈ ہے ۔
Don Quixote
قیمت : 15لاکھ ڈالر
ناول ڈان کو یکڑوٹ دنیا کے اعلیٰ ترین ادب میں شمار ہوتا ہے۔ اسپین کے ناول نگار میگوئل ڈی سروانتے ساوورا کی تخلیق ہے۔ یہ ناول دو جلدوں میں ہے جو بتدریج 1605اور 1615میں شائع ہوئیں‘یہ ناول ہر دور میں ہر عمر کے لوگوں میں مقبول رہا۔ آج بھی بڑے ذوق وشوق سے پڑھا جاتا ہے ۔میگوئل سروانتے کی اس کتاب کا دنیا کی بیش شمار زبانوں میں تراجم ہو چکے ہیں۔ اس کے پہلے ایڈیشن کا ایک محفوظ نسخہ 15لاکھ ڈالر میں نیلام ہوا۔
Geographia Cosmographia Ptolemaies
قیمت :20لاکھ پاؤنڈ
یہ جغرافیہ کی قدیم کتاب ہے ‘اس کا ایک ایڈیشن بولوگنیا بھی کہلاتا ہے ‘کتاب کے مصنف پٹولی ہیں‘یہ کتاب چودھویں صدی میں قسطنطنیہ سے اٹلی پہنچی جہاں اسے 1406میں جیکوبس انجے نے اطالوی میں ترجمہ کیا۔ یہیں پہلی مرتبہ اسے بولوگنیا میں شائع کیا گیا۔ اس اشاعت میں نقشے بھی موجود تھے جو کتاب کے پہلے حصے میں درج پٹولی کی ہدایات کے مطابق بنائے گئے تھے۔ اس کتاب کے بولوگنیا ایڈیشن کا ایک نسخہ 20لاکھ پاؤنڈ میں فروخت ہوا ہے۔
The Canterbury Tales
قیمت :50لاکھ پاؤنڈ
یہ بیس کہانیوں کا مجموعہ ہے جنہیں جیو فری چانسلر نے چودھویں صدی عیسوی کے اوآخر میں جب ’’سو سالہ جنگ‘‘ جاری تھی تخلیق کیا تھا۔ اس کتاب کی 1477ء کی اشاعت کے بارہ نسخے محفوظ رہ سکے ہیں۔ 1998ء میں اس کی قیمت 46لاکھ پاؤنڈ تھی جواب یقیناًبڑھ کر 50لاکھ پاؤنڈ تک پہنچ چکی ہو گی۔
Copy of the Constitution Bill of Rights
قیمت: 10ملین ڈالر
یہ امریکی دستور کی دستاویز کا اصل مسودہ ہے جو 1789ء میں جارج واشنگٹن کے عہد میں منظور کیا گیا تھا۔ یہ مسودہ ماؤنٹ ورنن لیڈیز ایسوسی ایشن نے خریدا ہے۔
The Tales of Beedle the Bard
قیمت : 1,950,000
یہ جے کے راؤلنگ کی مشہور عالم سیریز ہیری پوٹر کا حصہ ہے۔ اس کے قلمی نسخے کے لیے ایمیزون نے 19.5ملین پاؤنڈ ادا کیے ہیں جو موجودہ عہد میں بچوں کے ادب کی کسی کتاب کی انتہائی قیمت ہے۔ اس نسخے کی صرف ایک ہی کاپی نیلام کی گئی ہے باقی چھ کاپیاں ہیری پوٹر سیریز سے قریب تر تعلق رکھنے والی شخصیات میں تقسیم ہوئیں۔ کاپی بھوری رنگ کے چمڑے میں مجلد ہے اور اس پر چاندی کے فریم میں Moon Stonesجڑے ہوئے ہیں۔
The Cordex Leicester
قیمت: 30ملین ڈالر
یہ کتاب اطالیہ کے سولہویں صدی کے شہرہ آفاق مصور سائنسدان ‘موسیقار‘فلمی موجدلیونارڈوڈاونچی کی تصنیف ہے‘یہ کوڈیکس ہمیر کے نام سے بھی معروف ہے ‘اس میں سائنسی موضوعات پر تحریریں شامل ہیں۔ ڈانچی کی اس کتاب کا یہ نام یوں پڑا کہ تھامس کوک نے اسے 1719ء میں خریدا جب اسے ارل آف لسٹر کا خطاب دیا گیا تھا۔ اسے دنیا کی امیر ترین شخصیت بل گیٹس نے 1994ء میں 30ملین ڈالر میں حاصل کیا تھا۔
The St. Cuthbert Gospel
قیمت: 90لاکھ پاؤنڈ
یہ بھی ایک مذہبی کتاب ہے اور ساتویں صدی عیسوی سے محفوظ ہے۔ کسی گوسپل میں سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کی پیدائش ‘ان کی رسالت‘مصلوب ہونے اور ان کے احیاء کے واقعات درج ہوتے ہیں۔ سینٹ کتھ برٹ کی گوسپل جیبی سائیز کی ہے۔ اس کی چرمی جلد اپنے عہد کے ذوق کی بہترین نمائندگی کرتی ہے۔ یہ چھوٹی سی کتاب آج بھی بہترین حالت میں موجود ہے۔ جولائی 2011ء میں برٹش لائبریری نے اسے خرید کر اپنے ذخیرے کی زینت بنانا چاہا تو معلوم ہوا کہ اس کی قیمت 90لاکھ پاؤنڈ ہے۔ اتنی رقم جمع کرنے کے لیے برٹش لائبریری نے فنڈ ریزنگ کمپین چلائی اور یوں نو ماہ بعد ادارہ اس کی قیمت چکانے کے قابل ہوا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…