مرکزی قیادت کی گرفتاری سے عمران خان کو مشاورت ،آئندہ کی حکمت عملی مرتب کرنے بارے مشکلات کا سامنا

14  مئی‬‮  2023

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کی گرفتاری کے بعد پارٹی چیئرمین عمران خان کو موجودہ صورتحال پر مشاورت اور آئندہ کی حکمت عملی مرتب کرنے کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے ، میڈیا کوارڈی نیٹر وترجمان مسرت جمشید چیمہ کی گرفتاری کی وجہ سے پارٹی اور چیئرمین کی سیاسی سر گرمیوں کو قومی میڈیا اور سوشل میڈیا تک موثر انداز میں پہنچانے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پولیس کی جانب سے پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، سیکرٹری جنرل اسد عمر ، مرکزی نائب صدر رہنما فواد چوہدری ،عمران خان کی میڈیا کوارڈی نیٹر و ترجمان مسرت جمشید چیمہ ، وسطی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد ، جمشید اقبال چیمہ اوراعجاز چوہدری سمیت دیگر کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس کی وجہ سے نو مئی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر مشاورت اور خصوصاًآئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے تعطل کی صورتحال ہے ۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے وکلاء کی ٹیم سے مرکزی رہنمائوں کی رہائی کے لئے بات چیت کی ہے اور ممکنہ طو رپر آج پیر کے روز سے اس میں تیزی لائی جائے گی ۔ مزید بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے مرکزی رہنما مسرت جمشید چیمہ کے ذریعے میڈیا سے کوارڈی نیشن کی جاتی تھی جبکہ سوشل میڈیا پر بھی پارٹی چیئرمین کی سر گرمیوں کے حوالے سے آگاہی دینے کے حوالے سے مسرت جمشید چیمہ انتہائی متحرک تھیں تاہم ان کی گرفتاری کے بعد ان امور میں بھی تعطل آیا ہوا ہے ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…