سعودی عرب میں گرمی کی لہر کا آغاز ہو گیا، گرمیوں کے کپڑے تیار کرنے کا مشورہ

1  مئی‬‮  2023

ریاض (این این آئی)پیر کو موسم اور آب و ہوا کے سعودی محقق عبدالعزیز الحصینی نے اشارہ کیا ہے کہ موسمیات کے مطابق سعودی عرب میں گرمیوں کا موسم یکم جون سے شروع ہوتا ہے۔ تاہم اصل میں یہ 7 جون کو شروع ہوتا ہے۔ عرب میں موسم گرما کی پہلی لہر کے ساتھ ہی گرمیاں شروع ہوتی ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق فلکیاتی طور پر دیکھا جائے تو ام القری کیلنڈر کے مطابق موسم گرما کا آغاز 21 جون بروز بدھ 3 ذی الحجہ 1444 ہجری کو ہو رہا ہے۔ اس دن سورج کی کرنیں سرطان کے مدار میں داخل ہوتی ہیں۔الحصینی نے مزید بتایا کہ گرمی کی لہریں ایک ساتھ نہیں آتیں بلکہ بتدریج آتی ہیں۔ گرمیوں کے آغاز سے پہلے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے۔

ماہر موسمیات حسن کرانی نے کہا کہ اگلے ہفتے گرمیوں کے کپڑے تیار کرلیں۔ اس وقت موسم موسم بہار اور موسم گرما کے درمیان ابتدائی عبوری مدت کے لیے درمیانی درجہ حرارت کو الوداع کیا جائے گا۔ قومی مرکز برائے موسمیات نے انکشاف کیا کہ الاحسا میں آج سب سے زیادہ درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ مکہ مکرمہ میں 38 سینٹی گریڈ اور مدینہ منورہ میں 34 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…