عمران خان مذاکرات کے لئے تیار لیکن ایک شرط رکھ دی

31  مارچ‬‮  2023

لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین وسابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تمام سرویز کے مطابق ہم الیکشن میں کلین سویپ کرسکتے ہیں،پاکستانی فوج میری فوج ہے اور پاکستان ہم سب کا ہے،عدلیہ کی آزادی اور آئین پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا،مذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن آئین اور قانون سے ہٹ کر کوئی بات نہیں ہو گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانوی ٹائمز ریڈیو کو انٹر ویو اور اپنی رہائشگاہ پر صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق غیر ملکی ریڈیو کو دئیے گئے انٹر ویو میں عمران خان نے کہا کہ ہم پاکستان میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، ہمارے ملک میں اشرافیہ قانون سے بالاتر ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے اوپر بغاوت، دہشتگردی سمیت 140مقدمات درج کئے گئے، میرے خلاف مقدمات کی تعداد بڑھتی جارہی ہے، جو کیسز یہ لوگ میرے خلاف بنا رہے ہیں کوئی ان پر یقین نہیں کرتا۔عمران خان نے کہا کہ میرے گھر پر حملہ کیا گیا، یہ خوفزدہ ہیں کہ ہم انتخابات جیت جائیں گے، تمام سرویز کے مطابق ہم الیکشن میں کلین سویپ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تین بارکارکنوں سے کہا میں گرفتاری دینے جارہا ہوں، لیکن کارکنوں نے جانے نہیں دیا، انہیں ڈر تھا کہ یہ مجھے جیل میں مار سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کارکنوں نے پولیس پر حملہ نہیں کیا، سوشل میڈیا ٹیم کو اٹھا لیا گیا، میرے 2 ہزار کارکن جیل میں ہیں،سوشل میڈیا پر بھی کریک ڈاؤن جاری ہے۔پارٹی کی مرکزی رہنما مسرت جمشید چیمہ کی موجودگی میں اپنی رہائشگاہ پر صحافیوں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستانی فوج میری فوج ہے اور پاکستان ہم سب کا ہے،مضبوط پاکستان کیلئے مضبوط فوج انتہائی ضروری ہے،قومی اداروں کی مضبوطی ہماری اولین ترجیح ہے،عدلیہ کی آزادی اور آئین پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ آزادانہ الیکشن ہی تمام مسائل کا حل ہے،جمہوریت کیلئے تحریک انصاف ہر آخری حد تک جائے گی،وکلا ء کی تحریک میں پوری قوم ان کے ساتھ ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دو ہزار کارکنوں کو گھروں سے اٹھایا گیا، کیا اپنے حقوق کے لئے آواز بلند کرنا جرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ زندگی اللہ تعالی نے اس ملک کیلئے عطا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن آئین اور قانون سے ہٹ کر کوئی بات نہیں ہو گی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…