ہمیں آئندہ بھرپور مینڈیٹ ملے گا ،کسی بیساکھی کی ضرورت نہیں ہوگی،عمران خان

29  مارچ‬‮  2023

لاہو ر( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم پرامید ہیں کہ آنے والے وقت میں ہمیں بھرپور مینڈیٹ ملے گا اور کسی بیساکھی کی ضرورت نہیں پڑے گی، تحریک انصاف کبھی مذاکرات یا بیٹھ کر گفتگو سے نہیں گھبرائی مگر ڈائیلاگ کا واحد ایجنڈا انتخابات کا اعلان ہو گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے زمان پارک میں ریٹائرڈ سیشن ججز کے وفد نے ملاقات کی اور 297 اراکین کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی سے یکجہتی کا اظہار کیا۔عمران خان نے ججز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے ججز آر اوز بھی رہ چکے ہیں، ایسے ججز بھی تھے جو اینٹی کرپشن کے کیسز بھی دیکھتے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ سوچنا ہوگا ہم کس طرح عام شہری کو تحفظ دے سکتے ہیں، ہم ملک میں اصلاحات کے ایجنڈے کو آگے لے کر چلیں گے اور معاشرے کی بہترین کے لئے قانون کی حکمرانی قائم کریں گے جو بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم بڑے زاویے سے عوام کی فلاح کیلئے کوشش کرنا چاہتے ہیں اور پرامید ہیں کہ مستقبل میں بھرپور مینڈیٹ کے ساتھ حکومت بنائیں گے،ہمیں مستقبل میں کسی بیساکھی کی ضرورت نہیں پڑے گی۔عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کبھی مذاکرات یا بیٹھ کر گفتگو سے نہیں گھبرائی مگر ڈائیلاگ کا واحد ایجنڈا انتخابات کا اعلان ہو گا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اسمبلی فلور پر رانا تنویر نے جو بے ہودہ تقریر کی اس سے میرا سر شرم سے جھک گیا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…