عالمی برادری فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی اشتعال انگیزی بند کرائے، سعودی عرب

26  مارچ‬‮  2023

ریاض (این این آئی )سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے فلسطینی اراضی میں قابض اسرائیلی فورسز کی جانب رواں ہفتے دوبارہ آبادکاری و رہائشی یونٹس کی تعمیر کے فیصلے کے اعلان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ نے فیصلے کی

شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ۔ بیان میں کہا گیا کہ قابض حکام کی جانب سے خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔وزارت خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی قبضے کو ختم کرانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے اور ایسے اشتعال انگیز عمل کو روکے جو بین الاقوامی امن کی کوششوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔سعودی وزارت خارجہ نے اسرائیلی قابض حکام کی طرف سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں آباد کاری یونٹس کی تعمیر کے لیے جاری کردہ ٹینڈر کے فیصلے کی مذمت کی۔سعودی وزارت خارجہ نے دو روز قبل قابض اسرائیلی حکام کی جانب سے فلسطین کے مغربی کنارے کے شمالی علاقوں میں دوبارہ آبادکاری کی اجازت دینے کے فیصلے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی تھی۔وزارت خارجہ نے مملکت کی جانب سے مذکورہ فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے تمام بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…