مجھ سے منسوب باتیں جعلی، کسی کو کوئی انٹرویو نہیں دیا، قمر جاوید باجوہ کی تردید سامنے آ گئی

25  مارچ‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی)سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز صحافی شاہد میتلا سمیت کسی کو بھی انٹرویو دینے کی سختی سے۔ تردید کر تے ہوئے کہاہے کہ مجھ سے منسوب باتیں جعلی ہیں، کسی کو کوئی انٹرویو نہیں دیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شاہد میتلا کی جانب سے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ

سے متعلق بڑے بڑے انکشافات کیے گئے تھے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق فوجی سربراہ نے کہا کہ میں نے کسی کو بھی کوئی انٹرویو نہیں دیا،میرے نام سے سوشل میڈیا پر چلنے والی زیادہ تر کہانیاں من گھڑت ہیں۔جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے بتایا کہ میرے حوالے سے گردش کرنے والی زیادہ تر کہانیوں کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔اس دوران سوال پوچھا گیا کہ اگر وفاقی حکومت آپ کے دور میں پیش آنے والے کسی بھی واقعہ کی تحقیقات کا فیصلہ کرتی ہے تو کیا آپ کسی بھی فورم پر جواب دینے کیلئے خود کو رضاکارانہ طور پر پیش کریں گے؟اس دوران نجی ٹی وی نے سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات پر سابق آرمی چیف کا موقف بھی طلب کیا۔ایک اور سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ کو لگتا ہے کہ اگر سابق وزیراعظم نواز شریف اقتدار میں واپس آتے ہیں تو وہ کچھ ایسا ہی شروع کر سکتے ہیں جو انہوں نے آپ کے پیشرو جنرل (ر) پرویز مشرف کے ساتھ کیا تھا؟ موجودہ سیاسی بحران کو مدنظر رکھتے ہوئے آپ کے خیال میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟تاہم ادارہ قمر جاوید باجوہ سے تمام سوالات کے جواب حاصل کرنے سے قاصر رہا۔اس دوران سابق آرمی چیف نے جواب دیا کہ میں قانونی طور پر پابند ہوں 29 نومبر 2024 تک کوئی تبصرہ یا کوئی بیان یا انٹرویو نہ دوں، ایک مرتبہ پھر علی الاعلان کہتا ہوں کہ کسی کو انٹرویو نہیں دیا، میرے پاس کہنے کو مزید کچھ نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…