اللہ عمران خان کو خوش رکھے،پی ٹی آئی میں لانے کی بہت کوشش کی چوہدری نثار نے انتخابی جلسے میں بڑے انکشافات کردئیے

25  مارچ‬‮  2023

راولپنڈی (پی پی آئی) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ” عمران خان کو اللہ خوش رکھے ، میرے پچاس سال سے دوست ہیں،سکول کے زمانے سے آج بھی دوستی ہے، کسی شخص کیلئے انہوں نے اتنی کوشش نہیں کی، جتنی اپنی پارٹی میں شامل کرنے کیلئے میرے لیے کی ،پی پی آئی کے مطابق انہوں نے سٹیج پہ چڑھ کے میرے حق میں اعلان کیے۔

میرا مقصد ایم این اے بننا یا وزیر بننا نہیں بلکہ ایک اعلیٰ کردار آپ کے اور آپ کے بچوں کے سامنے پیش کرنا ہے اور آپ کی خدمت کرنی ہے۔اپنے حلقے میں خطاب کرتے ہوئے ان کاکہنا تھاکہ نیچے آپ ہیں اوپر باری تعالیٰ ، باری تعالیٰ تو ہر جگہ ہے اوپر بھی ہے اور نیچے بھی ، سیاست میں 35 سال ہوگئے ہیں لیکن پہلے یہ علاقہ میرے حلقہ انتخاب میں نہیں تھا، اب اس کو بھی شامل کررہا ہوں ، اگر آپ مجھے ووٹ دیتے ہیں تو وعدہ کر وں گا کہ آپ کے ووٹ سے بے ایمانی نہیں ہو گی ، دو نمبری نہیں ہو گی ، آپ سے میں منافقت نہیں کروں گا ، ان کاکہناتھاکہ میرے مقابلے میں کون ہے ؟ فرشتے نہیں ہیں، میں گنہگار انسان ہوں، مجھے عمران کہتا ہے کہ یار نثار تم نہیں آتے تو پھر ان لوگوں سے میرا گزارا ہے ، میں عمران کو تو کچھ نہیں کہتا، آپ کو کہتا ہوں کہ یہ جو عمران کا جھنڈا لے کر پھر رہے ہیں، ان سے پوچھو کہ یہ پہلے کس کے ساتھ تھے ؟ یہ بے نظیر بھٹو کے گن گاتے تھے ،اللہ تعالی اس کی مغفرت فرمائے ، اس کا دور ختم ہوا ،مشرف کا دور آیا تو یہ مشرف کے دم کو پکڑ کربیٹھے ، پھر یہ ق لیگ میں ہی شامل ہوگئے اور آج یہ عمران کے ساتھ ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…