عمران خان سمیت پی ٹی آئی قائدین کیخلاف 127 کیسز کی فہرست عدالت میں جمع

23  مارچ‬‮  2023

لاہور(آن لائن)پنجاب اور اسلام آباد پولیس کی جانب سے عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے دیگر قائدین اور کارکنوں کے خلاف 127 کیسز کی فہرست لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دی گئی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست

پر سماعت کی جس دوران پنجاب حکومت نے حلف نامے کے ساتھ کیسز کی تفصیلات عدالت میں جمع کرائیں۔فواد چوہدری نے سرکاری وکیل سے حلف نامے کا پوچھا تو فاضل جج نے ٹوک دیا اورکہا کہ یہ سوال پوچھنا عدالت کا حق ہے، آپ کا نہیں۔دوران سماعت وفاقی حکومت کے وکیل نے 43 اور پنجاب حکومت کے وکیل نے 84 کیسز کی فہرست فراہم کی، ان میں سیعمران خان کے خلاف پنجاب میں 6 جب کہ اسلام آباد میں 28 کیسزدرج ہیں۔وفاقی حکومت کے وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار کے خلاف ایک کیس ایف آئی اے کے پاس بھی ہے جس پر فواد چوہدری نے کہا وہ سمجھ رہے تھے کہ 100کیسز ہیں مگریہ تو سنچری پارہوگئی ہے۔دوران سماعت نیب کے وکیل نے تفصیلات کیلئے مہلت مانگی تو عدالت نے اینٹی کرپشن اور نیب کو جمعہ تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔عدالت نے قرار دیا چونکہ پولیس کا ریکارڈ آ گیا ہے، اس لیے ان مقدمات کی حد تک تادیبی کارروائی سے روکنے کا حکم ختم کر رہے ہیں تاہم اینٹی کرپشن اور نیب، تفصیلات فراہم کرنے تک تادیبی کارروائی نہیں کریں گے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…