زمان پارک میں پولیس رانا ثناء اللہ اور مریم نواز کے حکم پر ظالمانہ آپریشن کر رہی ہے، چودھری پرویز الٰہی

16  مارچ‬‮  2023

لاہور(این این آئی)سابق وزیراعلیٰ پنجاب ومرکزی صدر تحریک انصاف چودھری پرویز الٰہی اور سابق وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین سے امریکی بزنس مین طاہر جاوید نے یہا ں اُنکی رہا ئش گاہ پر ملاقات کی۔چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات کو مظبوط بنانے کیلئے عوامی رابطہ مہم کی اس وقت اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ زمان پارک میں پولیس رانا ثناء اللہ اور مریم نواز کے حکم پر ظالمانہ آپریشن کر رہی ہے۔ مریم نواز ہر صورت عمران خان کو گرفتار کرنا چاہتی ہیں مریم نواز کی یہ حسرت ہی رہے گی۔ مالی بحران اور غیر یقینی کی کیفیت سے نکلنے کیلئے انتخابات ہی یقینی حل ہے۔ چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ ملک بد ترین معاشی بحران کا شکار ہے،امریکہ سے بھی بغیر الیکشن مدد گھٹائی میں پڑ گئی۔ آئی ایم ایف کے معاملے میں امریکہ کوئی مدد کرتا نظر نہیں آ رہا۔نواز شریف کو لیڈر کہنے والے اس بھگوڑے کوپہلے واپس لائیں۔بیماری کا بہانا کر کے فرار ہونے والا لیڈرکیسے ہو سکتا ہے پنجاب اور کے پی کی اسمبلیاں تحلیل ہوچکی، انتخابات کی تاریخوں کا اعلان بھی ہو چکا مگر ابھی تک نگران حکومت کی وجہ سے انتخابات کا انعقاد غیر یقینی ہے۔ اس موقع پر طاہر جاوید نے کہا کہ میں جب بھی چودھری پرویز الٰہی سے ملا انہوں نے ہمیشہ امریکہ میں مسلم کمیونٹی کے حقوق ہومن رائٹس کے حقوق کیلئے اپنا کردارادا کیا۔ بطور وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کم وقت میں پنجاب کی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اہم رول ادا کیااور وزارت اعلیٰ کے دور میں مثالی اقدامات کیے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…