پاکستان میں رمضان کب شروع ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

27  فروری‬‮  2023

پاکستان میں رمضان کب شروع ہوگا؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ 22مارچ 29شعبان کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے بیان کے مطابق رمضان کے نئے چاند کی پیدائش 21 مارچ کی شب 10 بج کر 23 منٹ پر ہوگی۔بیان میں بتایا گیا کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ 22 مارچ یعنی 29 شعبان کو رمضان المبارک کا چاند نظر آجائے گا۔یعنی رمضان المبارک کا آغاز 23 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 22 مارچ کو ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع صاف یا جزوی طور ابر آلود ہوگا۔خیال رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب کی القصیم یونیورسٹی میں فلکیات کے سابق پروفیسر اور موسمیات کی سوسائٹی کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹرعبداللہ المسند نے کہا تھا کہ رواں برس ماہ رمضان کا آغاز 23 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں فلکیاتی انجمن کے سربراہ ابراہیم الجروان نے بھی کہا تھا کہ رواں سال رمضان کا پہلا روزہ 23 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔یعنی اس سال قوی امکان ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں رمضان المبارک کا آغاز ایک ہی دن ہوگا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…