ملک کے 18بااثر افراد چار ہزار ارب کے اثاثوں کے مالک،ریٹائرڈ ججز، جرنیل، سیاست دان اور بیورو کریٹ شامل، تہلکہ خیز دعویٰ

24  فروری‬‮  2023

لاہور (این این آئی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے حکم پر 170ارب کے لیے 23کروڑ عوام کو گردن سے دبوچ لیا، اربوں کے اثاثے رکھنے والوں کو کوئی نہیں پوچھتا، کسی نے پی پی کا جھنڈا اٹھایا ہے، تو کوئی پی ڈی ایم، پی ٹی آئی میں شامل ہے، ملک کے 18بااثر افراد چار ہزار ارب کے

اثاثوں کے مالک جن میں ریٹائرڈ ججز، جرنیل، سیاست دان اور بیوروکریٹ بھی شامل، حیرت ہے جس ملک میں کروڑوں عوام دو وقت کی روٹی کے لیے ترسیں وہاں چند افراد کی اتنی جائدادیں اور دولت کیسے بن گئی، یہ سرمایہ دار اپنی جائز زکوٰۃ بھی دے دیں تو ملک کا قرض اتر جائے، حکومت کا ہدف 560ارب جمع کرنا ہے، تین ماہ بعد اور مصیبت آئے گی، شاید غریب کے سانس لینے پر بھی ٹیکس لگ جائے،ملک کی عدالتیں بھی حکمران جماعتوں کو خوش کرتی ہیں، عدلیہ پارٹیوں نہیں عوام کے مفادات کو دیکھے، میرٹ پر فیصلے کرے،مہنگائی مصنوعی ہے، حکومت اسے کم کرے، غریبوں پر بوجھ لادنے کی بجائے حکمران اپنی عیش و عشرت، پروٹوکول ختم کریں، ملک کے قرضے اربوں کے مالک بڑے لوگ ادا کریں،آئی ایم ایف مسائل کا حل نہیں، 23بار اس سے قرض لیا گیا، کوئی بہتری نہیں آئی، عوام جتنا خاموش رہے اتنا ہی ظلم میں اضافہ ہو گا، قوم فیصلہ کرے ظلم برداشت کرنا ہے یا ظالموں آؤٹ کرنا ہے، عوام ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دے، کرپٹ ٹرائیکا کرسی کے لیے دست و گریبان، جماعت اسلامی کی لڑائی مزدور، کسان، ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کے حقوق کے لیے ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اوکاڑہ میں مہنگائی، بے روزگاری، کرپشن، سودی نظام اور آئی ایم ایف کی غلامی کے خلاف جاری تحریک کے سلسلہ میں عوامی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

امیر جماعت نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی نے آئندہ الیکشن کے لیے دیانت دار اور اہل قیادت کا انتخاب کیا ہے، تمام امیدواران کا 27فروری کو اسلام آباد میں عظیم الشان کنونشن منعقد کر رہے ہیں جہاں حتمی اعلانات ہوں گے۔ سراج الحق نے کہا کہ ملک میں ظالم وڈیروں، جاگیرداروں کی نجی جیلیں ہیں جہاں غریب مائیں، بہنیں، بیٹیاں تک قید ہیں، لوگوں سے غلاموں سے بدتر سلوک کیا جاتا ہے۔

یہ لوگ الیکشن میں کھڑے ہوتے ہیں، کروڑوں کا سرمایہ بہاتے ہیں اور ایوانوں میں پہنچ جاتے ہیں، انھوں نے جمہوریت اور عوام کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ ظالموں کا عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ اور پولیس کو پتا ہے،مگر ان کی سرکوبی کی بجائے پروٹوکول دیا جاتا ہے، ان کے اقتدار میں آنے کی راہیں ہموار کی جاتی ہیں، بڑی حکمران پارٹیوں کا حصہ یہ ظالم اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں، یہ کرپشن کریں،

ظلم کریں، انھیں کوئی نہیں پوچھتا۔ انھوں نے اپنے بچوں کو بیرون ملک اعلیٰ تعلیمی اداروں میں بھیجا ہوا ہے اور یہاں غریبوں کے بچوں کے سکول برباد کر دیے گئے۔امیر جماعت نے کہا کہ بلوچستان میں مظلوم خاتون کے خاندان پر قیامت بیت گئی، ان کے بچوں کو زندہ جلا دیا گیا، ان کی لاشوں پر تیزاب پھینکا گیا، مگر حکمران اور ادارے خاموش ہیں۔ انھوں نے کہا کہ لینڈ مافیا، شوگر ملوں کے مالکان کی تجوریاں نوٹوں سے بھری ہوئی ہیں، بیرون ملک آف شور کمپنیاں ہیں، ان کی جائدادیں انگریزوں کی عطیہ کی ہوئیں، جن کے بڑوں نے ان کی غلامی کی۔ قائداعظمؒ کی وفات کے بعد انہی لوگوں نے ملک پر قبضہ کر لیا۔

امیر جماعت نے کہا کہ حکمران سیاسی، معاشی دہشت گرد ہیں۔ موجودہ اور سابقہ حکومتیں ملک کی تباہی میں برابر کی شریک ہیں، مگر یہ ذمہ داری قبول نہیں کرتے، انھیں صرف عوام کے ووٹ چاہییں، انھوں نے سسٹم کو یرغمال بنایا ہوا ہے، ملک میں اتنا ظلم انگریز کے زمانے میں نہیں تھا جتنا آج ہے۔ قوم کو اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کرنا ہے، عوام اپنے حقوق کے حصول کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دے، لوگوں نے پی پی، پی ٹی آئی، ن لیگ کو آزما لیا، یہ 100سال بھی حکمران رہے تو تبدیلی نہیں آئے گی۔اوکاڑہ جلسے میں خواتین کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی جاوید قصوری، امیر ضلع ڈاکٹر بابر رشید، جماعت اسلامی کے مقامی رہنماؤں منیب بن مسعود، رائے عتیق کھرل، رب نواز ثاقب، ملک افضل اعوان، رفیع سکھیرا، چودھری اعظم انور اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…