نااہل ، نالائق اور کرپٹ کون ہے؟ حامد میر نے شہبازشریف کا پرانا ٹوئٹ شیئرکرتے ہوئے سوال پوچھ لیا

18  فروری‬‮  2023

اسلام آباد (مانیٹرنگ  ڈیسک) حکومت کی موجودہ کارکردگی اور مہنگائی کی وجہ سے عوام مایوس دکھائی دیتے ہیں، ایسے میں سینئر صحافی حامد میر نے بھی وزیراعظم شہبازشریف کا پرانا ٹوئیٹ شیئرکرتے ہوئے سوال پوچھ لیا ہے کہ “نااہل ، نالائق اور کرپٹ کون ہے؟”۔

سینئر صحافی شہبازشریف کا وہ ٹوئیٹ شیئرکررہے تھے جس میں انہوں نے گزشتہ سال جنوری میں اس وقت کی حکومت کو کہا تھا کہ ” پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 3 روپے مزید اضافہ سراسر ظلم اور غریب عوام کا معاشی قتل ہے، عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہونے پرعوام کو ریلیف نہیں دیا گیا تھا لیکن اضافے پر خوب پھرتی دکھائی جاتی ہے”۔اپنے بیان کو جاری رکھتے ہوئے شہبازشریف مزید لکھتے ہیں کہ ” نااہلی، نالائقی اور کرپشن میں ڈوبی حکومت عوام کو مہنگائی کی دلدل میں ڈبو چکی ہے”۔شہبازشریف کے اس بیان پر اب حامد میر نے سوال اٹھایا ہے کہ ” نااہل ، نالائق اور کرپٹ کون ہے”۔ان کے اس سوال پر ایک صارف نے لکھا کہ “جناب یہ آپ کی سپورٹ کے ساتھ ہی ممکن ہوا کہ آج یہ تخت پر بیٹھے ہیں۔ آپ جیسے اور بھی بہت سے صحافیوں نے ان کا ساتھ دیا اور ملک کو آج ایک ایسی جگہ لاکر کھڑا کیا کہ ایک غریب آدمی میں کسی چیز کو خریدنے کی بجائے مرنے کا سوچ رہا ہے”۔نوید پیرزادہ کا کہناتھاکہ جو آئی ایم ایف سے معاہدہ کرگئے ہیں۔اقبال حیدر کاکہناتھاکہ مجھے حیرانگی ہوتی ھے جب اپ جیسے سمجھدار لوگ بھی ایسی ٹوئیٹ کرتے ہیں، آپ بخوبی واقف ہیں ملک کی اس حالت کا ذمہ دار کون ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…