ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی گریڈ 20 میں تقرری پرعدالت حیران

4  فروری‬‮  2023

کراچی (این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے سندھ اسمبلی میں سیکرٹری سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی گریڈ 20 میں تقرریوں کیخلاف درخواست پر حیرانی کا اظہار کیا ہے اور ملازمین کا مکمل ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 15فروری تک ملتوی کردی ہے ۔جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ یہ کیا بات ہوئی پورے خاندان کو

سندھ اسمبلی میں بٹھا دیا گیا ہے۔سندھ ہائیکورٹ میں سندھ اسمبلی میں سیکریٹری سمیت ایک ہی خاندان کے5 افراد کی گریڈ 20 میں تقرریوں کیخلاف درخواست پر سمات ہوئی۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ سندھ اسمبلی کے ایڈیشنل سیکرٹری محمد خان رند نے عدالت میں رپورٹ جمع کرادی ہے۔اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے حقائق پر مبنی رپورٹ جمع کرانے پر محمد خان رند کو عہدے سے ہٹادیا۔ایڈیشنل سیکرٹری نے رپورٹ میں بھرتیوں کو خلاف ضابطہ قرار دیا تھا۔ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ محمد خان نے اجازت کے بغیر عدالت میں جواب جمع کرایا۔ہمیں جواب جمع کرانے کے لئے مہلت دی جائے۔ ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی تقرری پر عدالت بھی حیران ہوگئی۔جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ یہ کیا بات ہوئی پورے خاندان کو سندھ اسمبلی میں بٹھا دیا گیا ہے۔ ایک ہی خاندان کے 5 لوگوں کو 20 گریڈ میں بھرتی کردیا گیا ہے۔جسٹس عدنان الکریم میمن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہاں لوگوں کو آسانی سے نائب قاصد کی نوکری نہیں ملتی۔ کبھی سنا ہے آپ نے کے ایک ہی خاندان کے 5 لوگوں کو ایک ہی جگہ بھرتی کیا گیا ہو؟ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہم آپ کو آخری موقع دے رہے ہیں، آئندہ سماعت پر جواب جمع کرائیں۔ جواب جمع نہیں کرایا گیا تو قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔عدالت نے سندھ اسمبلی میں ملازمین کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا۔ عدالت نے درخواست کی سماعت 15فروری تک ملتوی کردی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…