شاہین آفریدی اور انشا کے نکاح میں مہمانوں کی تواضع کن کھانوں سے کی گئی؟ مینیو سامنے آگیا

4  فروری‬‮  2023

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی)قومی کرکٹر شاہین آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا کا نکاح ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق شاہین آفریدی کا نکاح شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کے ساتھ کراچی کی مقامی مسجد ذکریا میں ہوا، نکاح مولانا عبدالستار نے پڑھایا،رخصتی بعد میں ہوگی۔

شاہین آفریدی کے نکاح کے بعد مقامی کلب میں ریسیپشن کا آغاز ہوا،تقریب میں شرکت کیلئے شاہین آفریدی اپنے سسر کے ساتھ پنڈال پہنچے۔تقریب میں میں اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان ، پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم ، سابق کپتان سرفراز احمد، نسیم شاہ اور شاداب خان بھی موجود تھے۔تقریب میں میں اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان ، پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم ، سابق کپتان سرفراز احمد، نسیم شاہ اور شاداب خان بھی موجود تھے۔اس کے علاوہ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ بھی تقریب میں موجود تھے۔خاندانی ذرائع کے مطابق شاہین اور انشا کی مہندی کی تقریب گزشتہ رات منعقد کی گئی تھی،دو روز قبل شاہین آفریدی نکاح کیلئے اہل خانہ کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے تھے۔شاہین آفریدی نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے شاہین اور انشا کے نکاح کے کھانے کے مینیو کی فہرست کے مطابق مہمانوں کے لیے اسٹارٹر میں فریش جوس، ہومس وِد پیٹا اور ڈائنمائٹ شرمپ پیش کیا گیا۔اسٹارٹر کے بعد مین کورس میں چکن چرغا، مٹن سیخ کباب، مٹن چاپس، فائر چلی فِش، مٹن قورمہ، بریانی، ڈرائی بیف وِد چلی ، سبزی میں پالک ، سلاد اور چٹنی تھی۔اس کے علاوہ میٹھے میں گلاب جامن، پان مصالحہ اور کشمیری چائے بھی مہمانوں کو پیش کی گئی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…