باجوہ نے کچھ ریٹائرڈ فوجی افسران کی مدد سے عمران خان کو بچانے کی کوششیں کیں مگر شہباز شریف اور آصف زرداری کیوں خاموش رہے ؟ حامد میر کے اہم انکشافات

20  دسمبر‬‮  2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی حامد میر اپنے کالم میں لکھتے ہیں کہ عمران خان کو صرف نئے انتخابات کی تاریخ نہیں چاہئے بلکہ وہ نااہلی اور گرفتاری سے بھی بچنا چاہتے ہیں۔وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ گزشتہ سال سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ ان کے تعلقات میں سرد

مہری ضرور آئی تھی لیکن باجوہ صاحب نے مارچ میں آنے والی تحریک عدم اعتماد سے انہیں بچانے کی سرتوڑ کوششیں کیں جن کی گواہی پرویز الٰہی نے بھی دی۔بلوچستان عوامی پارٹی اور ایم کیو ایم والے ابھی تک خاموش ہیں کیونکہ انہوں نے باجوہ کی طرف سے ملنے والے بالواسطہ پیغامات کو نظر انداز کردیا اور آئی ایس آئی کی طرف دیکھتے رہے لیکن آئی ایس آئی نے بطور ادارہ کسی کو کوئی اشارہ کرنے سےگریز کیا۔باجوہ نے ذاتی حیثیت سے کچھ ریٹائرڈ فوجی افسران کی مدد سے عمران خان کو بچانے کی جو کوششیں کیں ان کے ناقابل تردید ثبوت اور گواہ موجود ہیں لیکن شہباز شریف اور آصف علی زرداری اس معاملے پر خاموش ہیں کیونکہ وہ یہ بحث شروع نہیں کرانا چاہتے کہ کیا باجوہ اپنے ہی ادارے کی پالیسی کی خلاف ورزی کر رہے تھے؟ وہ یہ تاثر بھی نہیں دینا چاہتے کہ عمران خان کو فوج کے علاوہ عدلیہ کی اہم شخصیات کی حمایت بھی حاصل تھی۔عمران خان کی طرف سے بار بار جنرل باجوہ پر الزامات لگانے کا ایک مقصد فوج کی نئی قیادت کو بلیک میل کرنا ہے۔ وہ نام تو باجوہ کا لیتے ہیں لیکن سنا کسی اور کو رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…