ملک ڈیفالٹ کر چکا، وزیر خزانہ چھپا رہے ہیں، سراج الحق کا دعویٰ

9  دسمبر‬‮  2022

کراچی(آن لائن) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کر چکا ہے لیکن وزیر خزانہ اسحاق ڈار چھپا رہے ہیں۔ ٹرائیکا نے پاکستان کو بستر مرگ پر پہنچا دیا ہے۔ ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ ٹرائیکا نے پاکستان کو بستر مرگ پر پہنچا دیا ہے۔

انہوں نے کہا ملک کی معیشت تباہ ہو گئی ہے اور ملک ڈیفالٹ ہو گیا ہے۔ جبکہ وزیر خزانہ باتیں چھپا رہے ہیں کہ 7 بلین ڈالر پر زرمبادلہ آگیا ہے۔ انہوں نے کہا ملک کے خزانے میں اس وقت صرف امانتیں موجود ہیں۔ ملک میں غذائی سامان ایل سی بند ہونے کے باعث نہیں آ رہا اور اشیاء خورونوش کی قلت کا سامنا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ مرکزی اور صوبائی حکومتیں ایک دوسرے پر معاملہ ڈال رہی ہیں تا ہم اس وقت مرکز اور صوبوں میں کوئی رابطہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا سیاسی قوتیں باہمی جھگڑوں کی وجہ سے انتشار کا شکار ہیں انہوں نے کہا 9 کڑور سے زائد پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے آگئے ہیں، حکمران عوام کو غلط اعداد و شمار بتاتے ہیں، حکومتوں کے پاس پنشن اور تنخواہوں کے پیسے بھی نہیں ہیں۔ امن و امان کی صورتحال خراب ہو رہی ہے اور پولیس جرائم کو کنٹرول کرنے کے بجائے پروٹوکول میں مصروف ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا سیلاب کا فنڈ کتنا آیا کہاں خرچ ہوا، معلومات عوام کو بتائیں، سندھ میں 3 ہزار روپے رشوت کے عوض غریبوں کو 5 ہزار روپے سیلاب کا فنڈ دیا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…