پنجاب حکومت نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے

6  دسمبر‬‮  2022

لاہور ( این این آئی) پنجاب حکومت نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ۔ اس ضمن میں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری ہائوسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ

جنوبی پنجاب آصف رئوف خان کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی (پی ایچ اے ) ملتان تعینات ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل ) خانیوال محمد اختر مندھیرا کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر (ایڈمن اینڈ فنانس ) پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی (پی ایچ اے ) ملتان تعینات ، ڈپٹی سیکرٹری چیف منسٹرز آفس مس امیرا بیدار کو تبدیل کر کے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو ) ننکانہ صاحب مس جنت حسین نیکو کارہ کو بھی محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ انکی یو ایس اے روانگی کے لئے 8دسمبر 2022سے 22مارچ 2023ء تک رخصت بھی منظور کر لی گئی ۔ اس کے علاوہ ایڈیشنل سیکرٹری (اسٹیبلشمنٹ ) لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب شاہزیب حسنین کو تبدیل کر کے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت ، ڈائریکٹر (ایڈمن ) پنجاب گورنمنٹ سرونٹ ہائوسنگ فائونڈیشن ( پی جی ایس ایچ ایف ) محمد طارق خان کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری (اسٹیبلشمنٹ ) لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب تعینات ، ڈائریکٹر (ایڈمن ) پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن بابر بشیر کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر جنرل کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی تعینات اور ڈپٹی ڈائریکٹر (ڈویلپمنٹ ) لاہور امجد علی کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب تعینات کر دیا گیا ۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…