اسمبلیوں سے استعفوں کا معاملہ ، پی ٹی آئی کے اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا عندیہ دیدیا

28  ‬‮نومبر‬‮  2022

کوئٹہ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے اسمبلیوں سے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کے استعفوں کے اعلان کے بعد بلوچستان میں پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی دو حصوں میں تقسیم ہوگئی ۔وزیرتعلیم نصیب اللہ مری کا

گروپ استعفیٰ دینا کا حامی ہے جبکہ سردار یار محمد رند کا گروپ استعفیٰ دینا کا حامی نہیں ہے، سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی بلوچستان کے اراکین کے مستعفی ہونے کے باوجود صوبائی حکومت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔ سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی جانب صوبائی اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے کے اعلان کے بعد بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی ہے ،بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے سات اراکین ہیں ،ان میں سے تین اراکین بابر موسی خیل بلوچستان اسمبلی کے قائم مقام اسپیکر ،نصیب اللہ مری وزیر تعلیم اور مبین خلجی صوبائی وزیر معدنیات ہیں ، وزیرتعلیم نصیب اللہ مری کا یہ گروپ استعفیٰ دینا کا اعلان کرچکا ہے جبکہ سردار یار محمد رند کی قیادت میں چار اراکین اسمبلی کا گروپ استعفیٰ دینا کا حامی نہیں ہے ، سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی بلوچستان کے تمام اراکین کے مستعفی ہونے کے باوجود صوبائی حکومت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…