پرویز خٹک نے گاڑی موٹروے کے گرین بیلٹ پر چڑھادی

26  ‬‮نومبر‬‮  2022

اسلام آباد،لاہور (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف خیبر پختون خوا کے صدر اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے گاڑی موٹر وے کے گرین بیلٹ پر چڑھادی ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ایک گاڑی اچانک گرین بیلٹ پر چڑھ جاتی ہے جس پر

سابق وزیردفاع پرویز خٹک بھی سوار ہیں ۔ پرویز خٹک کی گاڑی چڑھنے کے بعد ان کی گاڑی کے پیچھے ایک اور گاڑی بھی گرین بیلٹ پر چڑھ جاتی ہے ۔یاد رہے کہ اس وقت تحریک انصاف کے صوبائی صدر پرویزخٹک کی قیادت میں مرکزی قافلہ صوابی پہنچا تھا ۔دوسری جانبپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ہیلی کاپٹر کی بجائے چارٹر طیارے کے ذریعے لاہور سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق پارٹی میں اعلی سطحی مشاورت کے بعد عمران خان کو لاہور سے راولپنڈی پہنچانے کیلئے ہیلی کاپٹر کی بجائے چارٹر طیارے کے استعمال کا فیصلہ کیا گیا ۔ عمران خان کی روانگی سے قبل لاہور ائیر پورٹ پر نجی کمپنی سے حاصل کئے گئے چارٹر طیارے کی سکیورٹی سویپنگ کی گئی جس کے بعد عمران خان زمان پارک سے ائیر پورٹ کے لئے روانہ ہوئے ۔ زمان پارک سے روانگی کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ۔ سکیورٹی خدشات کی وجہ سے عمران خان کے زمان پارک سے ائیر پورٹ تک روٹ پر زیرو ٹریفک رہی ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…