ارشد شریف کے دبئی چھوڑنے سے ایک روز قبل کس نے ملاقات کی؟تہلکہ خیز انکشافات

26  ‬‮نومبر‬‮  2022

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے سینئر صحافی و اینکرارشد شریف کے کینیا روانگی سے ایک روز قبل دبئی میں ایک اماراتی اہلکار کی ملاقات کا انکشاف ہوا ہے۔

روزنامہ جنگ میں مرتضیٰ علی شاہ کی شائع خبر کے مطابق یہ حکومتی اہلکار 19 اگست کو مقتول صحافی سے ان کے ہوٹل میلینیئم میں ملا تھا۔ 23اکتوبر کو کینیا میں قتل کئے جانے والے صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کرنے والی ٹیم نے تحقیقات کے حوالے سے اپنی جو سرکاری دستاویزات تیار کی ہیں، ان میں ایک اماراتی سرکاری اہلکار سلیم عبداللہ کا نام دیا گیا ہے۔فیکٹ فائنڈنگ ٹیم نے قونصلیٹ کو معلومات کی فراہمی کیلئے یو اے ایک حکام سے رابطہ کرنے کیلئے خط لکھ دیا، ایف آئی اے کے ڈائریکٹر اطہر واحد اور آئی بی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل عمر شاہد حمید نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ یو اے ای کے ایک افسر سلیم عبداللہ نے ارشد شریف سے 19اگست کو دوپہر دو سے چار بجے (دبئی کے وقت کے مطابق) ان سے ان کے ہوٹل میلنیئم البشیر البشرہ میں ملاقات کی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…