اہم سیاسی جماعت نے پی ٹی آئی لانگ مارچ میں شرکت کی ہامی بھر لی

9  ‬‮نومبر‬‮  2022

لاہور (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان سے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے ملاقات کر کے انکی عیادت کی۔سراج الحق کی قیادت میں جماعتِ اسلامی کا وفد عمران خان سے ملاقات کے لیے لاہور میں انکی رہائشگاہ زمان پارک پہنچا۔وفد میں لیاقت بلوچ، امیر العظیم اور قیصر شریف بھی شامل تھے۔

جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے عمران خان کی خیریت دریافت کرنے کے ساتھ انکی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔ ملاقات کے بعد سراج الحق نے میڈیا کرتے ہوئے کہا کہ ہم عمران خان کی عیادت کے لیے آئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاستدان کہیں بھی بیٹھیں سیاست پر بات ضرور ہوتی ہے۔عمران خان نے ہمیں نہ ہی لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دی اور نہ ہم نے شرکت کی ہامی بھری۔سراج الحق نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات پر جماعتِ اسلامی کا موقف واضح ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی اصلاحات پر بات کرنی چاہیے۔الیکشن سے پہلے انتخابی اصلاحات ضروری ہیں، انتخابی اصلاحات کے بغیر الیکشن پہلے ہی دن متنازعہ ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جلسہ، جلوس، مارچ، سیاسی ہلچل اور سیاسی سرگرمیاں ہر سیاسی جماعت کا حق ہے۔میڈیا سے گفتگو کے دوران سراج الحق نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں متناسب نمائندگی کا اصول اپنایا جائے۔واضح رہے کہ 3 نومبر کو لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں قاتلانہ حملے میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان فائرنگ سے زخمی ہوگئے تھے۔واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان و دیگر رہنماوں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔فائرنگ کرنے والے شخص نوید کو بعد میں کنٹینر کے قریب سے پکڑ لیا گیا تھا جس نے عمران خان پر فائرنگ کا اعتراف بھی کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…