وفاقی حکومت کاعمران خان کے ہاتھوں بلیک میل نہ ہونے کا فیصلہ

5  ‬‮نومبر‬‮  2022

لاہور(این این آئی) وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ہاتھوں بلیک میل نہ ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے ضامن ادارے کے خلاف ہرزہ سرائی ناقابل قبول ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت لاہور میں سینئر قیادت کا اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ،

وزیر دفاع خواجہ آصف،وزیر منصوبہ و ترقی بندی احسن اقبال، وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب سمیت قانونی ماہرین بھی شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر آباد واقعہ کے بعد عمران خان کی طرف سے لگائے گئے الزامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں عمران خان کی جانب سے عسکری ادارے کے اعلیٰ افسر پر لگائے گئے الزامات پر آئی ایس پی آر کے حکومت سے نوٹس لینے کے بیان کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ عمران خان کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوں گے اور کسی صورت انتخابات اپنے مقررہ وقت سے پہلے نہیں کروائے جائیں گے۔اجلاس میں وزیرآباد واقعہ پر عمران خان کے الزامات پر فل کورٹ کمیشن کے لیے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھنے کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیا۔وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کی جانب سے سرکاری املاک اور عمارات پر جلاؤ، گھیرا، پرتشدد سرگرمیوں اور اداروں کے خلاف بے بنیاد الزامات پر اپنے اختیارات استعمال کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے بیان کی روشنی میں عمران خان اور ان کے ساتھیوں کے ریاست اور اداروں کے خلاف بیانات پر قانونی کارروائی بارے بھی تبادلہ خیال کیا گیااورکارروائی کرنے کے لئے آئینی و قانونی ماہرین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی۔گورنر ہاؤس سمیت دیگر شہروں میں جلاؤ، گھیرا ؤاور پرتشدد سرگرمیوں پر الگ سے کارروائی ہوگی۔نجی املاک پر پی ٹی آئی رہنماں اور کارکنوں کے حملوں پر بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…