عمران خان اور پاک فوج کے درمیان کوئی لڑائی نہیں، پرویز خٹک

31  اکتوبر‬‮  2022

نوشہرہ (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخواہ کے صدر سابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عمران خان اور پاک فوج کے درمیان کوئی لڑائی نہیں۔ضمنی الیکشن نے ایک مرتبہ پھر عمران خان کی مقبولیت کا ثبوت دے دیا۔لانگ مارچ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ رانا ثنا اللہ کو محتاط رہنے کی تلقین کردی

اورکہا ہے کہ راناثنا اللہ اس بار تحریک انصاف کے ٹائیگرز سے بچ کے رہے ایسا نہ ہو کہ لینے کے دینے پڑے اور رانا جی کو اتنے چھتر پڑے کہ وہ اپنے ہی گھر کا راستہ نہ بھولے۔بے اختیار حکمرانوں کے ساتھ مزاکرات نہیں کریں گئے، 4نومبر کو خیبر پختونخواہ سے اتنے لوگ جائیں گے کہ رانا ثنا اللہ سمیت پوری حکومت حیران ہوگی،موجودہ حکمران چوروں کا ٹولہ ہے ان کو اقتدار اس لئے دیا گیا ہے کہ وہ اپنی ہی حکومت سے این آر او لیکرایک دوسرے کی چوریوں پر پردہ ڈال کرقوم کی انکھوں میں دھول جھونک سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حقیقی آزادی مارچ کے سلسلے میں منعقدہ موبلائزیشن ریلی سے نوشہرہ شوبرا چوک،اکوڑہ خٹک، جہانگیرہ اور خیر آباد میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تحریک انصاف کی موبلائزیشن ریلی کے شرکاء تاروجبہ سے ہوتے ہوئے نوشہرہ شوبرا چوک اکوڑہ خٹک جہانگیرہ اور خیر آباد پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئی۔کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔کارکنان نے حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔اس موقعہ پر سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھی خطاب کیا جبکہ قافلے میں ایم پی اے ادریس خٹک، ایم پی اے ابراہیم خٹک، پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر ملک محمد ابرار خان، تحصیل ناظم نوشہرہ اسحاق خان خٹک، تحصیل ناظم جہانگیرہ کامران رازق خٹک اور دیگر بھی موجودتھے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…