توشہ خانہ کے سرکاری ریکارڈ سے عمران خان کیلئے نیا پنڈورا باکس کھل گیا، نئے تہلکہ خیز انکشافات

27  اکتوبر‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)توشہ خانہ کے سرکاری ریکارڈ سے عمران خان کیلئے نیا پنڈورا باکس کھل گیا اور ریکارڈ میں تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں جن کے مطابق 2019 کے بعد عمران خان نے عرب ممالک سے ملنے والا کوئی تحفہ ظاہر نہیں کیا،عمران خان نے عرب ممالک کے 10 دوروں میں ملنے والے قیمتی تحائف چھپائے،

یہ 10 دورے 2019 سے 2021 کے درمیان ہوئے،ان تحائف کی قیمت کروڑوں روپے میں بتائی گئی ہے۔ ریکارڈ کے مطابق 10 میں سے 5 دوروں میں ملنے والے تحائف کو ہی ظاہر کیاگیا۔ ریکارڈ کے مطابق ملنے والے تحائف کی قیمت اصل سے کم دکھائی گئی،صرف کم قیمت تحائف کو ہی ظاہر کیاگیا، مہنگے اور زیادہ قیمتی تحائف ظاہر نہیں کئے گئے۔ ریکارڈ کے مطابق سابق خاتون اول بشری بی بی بھی ان 10 دوروں میں عمران خان کے ہمراہ تھیں،بشریٰ بی بی نے صرف ایک دورے میں ملنے والے تحائف ظاہر کئے،ریکارڈ میں بشریٰ بی بی کو دیگر دوروں میں ملنے والے تحائف کا کوئی ذکر موجود نہیں،فواد چوہدری، حماد اظہر، ملک امین اسلم اور مولانا طاہر اشرفی نے بھی ملنے والے تحائف ظاہر نہیں کئے،اسدعمر عمران خان کے 5 دوروں میں ساتھ تھے،اسد عمر نے صرف ایک دورے میں ملنے والے تحائف ظاہر کئے۔ ریکارڈ کے مطابق عبدالرزاق داؤد بھی پانچ دوروں میں عمران خان کے ساتھ تھے،عبدالرزاق داؤد نے صرف ایک گھڑی اور ہرن کا ماڈل ہی ظاہرکیا،ذوالفقار بخاری 4 دوروں میں عمران خان کے ہمراہ تھے،ذوالفقار بخاری نے صرف دو دوروں میں ملنے والے تحائف ظاہر کئے۔ ریکارڈ کے مطابق سابق وزیراعظم کے سٹاف کو ملنے والے تحائف سے معلوم ہوا ہے کہ عمران خان اور ان کے وفد کے ارکان کو زیادہ قیمتی تحائف ملے تھے،فروری 2020 میں عمران خان کو 3 لاکھ 25 ہزار مالیت کی میز پر رکھنے والی گھڑی تحفے میں ملی،

اس دورے میں عمران خان کے ہمراہ وفد کے ارکان اور سرکاری افسران کو جو تحائف ملے، وہ زیادہ قیمت کے تھے،اس دورے میں عمران خان نے جو تحفہ ظاہر کیا وہ دیگر کے مقابلے میں نہایت کم قیمت تھا۔ ریکارڈ کے مطابق سابق وزیراعظم کے پی ایس سو کو ملنے والی گھڑی عمران خان کے ظاہرکردہ تحفے سے دو گنا زیادہ قیمت کی نکلی،

اسی دورے میں شاہ محمودقریشی، ذولفی بخاری اور ندیم بابر نے جو گھڑیاں ظاہر کیں، وہ عمران خان سے تین گنا زیادہ قیمت کی نکلیں۔ ریکارڈ کے مطابق عرب ممالک کی شاہی روایت ہے کہ وہ وفد کے دیگر ارکان کے مقابلے میں وزیراعظم کو زیادہ قیمتی تحائف دیتے ہیں،شاہی روایت کے مطابق جواہرات کے درجے میں آنے والے تحائف ہی وزیراعظم کو دئیے جاتے ہیں،عمران خان نے جو تحائف ظاہر کئے وہ عرب ممالک کی شاہی روایات کے مطابق نہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ نہیں ہوسکتا کہ وزیراعظم کو کم قیمت جبکہ وزرا اور سٹاف کو زیادہ مہنگے تحائف ملے ہوں،44 ماہ کے اقتدار کے دوران عمران خان نے کوئی قیمتی تحفہ ظاہر نہیں کیا،عمران خان نے 110 ملین (11 کروڑ) مالیت کے تحائف ظاہر کئے،عمران خان نے یہ تحائف 20 فیصد ادا کرکے حاصل کئے،تحائف فروخت کرکے حاصل ہونے والی آمدن سے توشہ خانہ میں 20 قیمت جمع کرائی گئی،عمران خان کو 21 اکتوبر کو الیکشن کمشن توشہ خانہ کیس میں پہلے ہی نااہل قرار دے چکا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…