پی ٹی آئی کے مزید25 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے پر غور شروع

20  اکتوبر‬‮  2022

اسلام آباد( آن لائن)وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے مزید25 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے پر غور شروع کر دیا ہے ۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق سپیکر راجہ پرویز اشرف کو بھیجی گئی فہرست میں زیادہ تر اراکین کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے اور اس میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے بھانجے پیر ظہور حسین قریشی کا نام بھی شامل ہے تاہم استعفوں کی منظوری سے متعلق حتمی فیصلہ اتحادی جماعتیں کریں گی ،پارلیمانی ذرائع نے بتایا کہ شعبہ قانون سازی سے 25 اراکین کی فہرست مانگی گئی تھی جو انہوں نے اپنے کمنٹس کے ساتھ سپیکر راجہ پرویز اشرف کو بھجوا دی ہے تاہم راجہ پرویز اشرف استعفوں کی منظوری کے لئے اتحادی جماعتوں سے مشاورت کریں گے اور اس کے بعد فیصلہ ہوگا ،سپیکر اس سے پہلے تحریک انصاف کے 11 اراکین کے استعفے منظور کر چکے ہیں جن پر ضمنی انتخاب بھی ہو چکا ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف پر دبائو بڑھانے کے لئے استعفے منظور کرنے پر غور کیا جارہا ہے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…