مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب بن رہی ہیں

30  ستمبر‬‮  2022

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر صحافی و تجزیہ کار جاوید چودھری نے اپنے وی لاگ میں مریم نواز کی سزا ختم ہونے کے حوالے سے اپنے ردعمل اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز اب الیکشن لڑ سکتی ہیں۔ سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ میر ی ذاتی رائے کے مطابق اب مریم نواز کو ایم پی اے کا الیکشن لڑوایا جائے گا تاکہ پنجاب کے اندر ان کی حکومت بنائی جائے

اور انہیں چیف منسٹر پنجاب بنا دیا جائے ۔ انکا کہنا تھا کہ ایسا کرنے کے پیچھے دو وجوہات ہیں ، ایک جبکہ تک پنجاب مسلم لیگ ن کے ہاتھ نہیں آتا ، اس وقت تک ن لیگ الیکشن کی طرف نہیں جا سکتی ، کیونکہ پنجاب ان کا قلعہ ہے اور قلعے کے اوپر ہی کسی اور کی حکمرانی ہو گی ، چودھری پرویز الہٰی وہاں بیٹھیں گے تو پھر پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے اندر جیتنے کا تصور کو فراموش کر دے اور یہ ن لیگ قابل قبول نہیں ہے ،لہذا الیکشن سے قبل کسی بھی طرح مسلم لیگ ن نے اپنی حکومت واپس لینی ہے ، تاکہ وہ کچھ معاملات کو ٹھیک کر سکے اور اس کے بعد الیکشن کی طرف جا سکیں ، لہذا ایک بات تو طے ہے کہ پنجاب کے اندر پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت بنے گی ، اس کے بغیر ن لیگ کسی بھی طرح الیکشن میں نہیں جا ئے گی ۔ سینئر اینکر پرسن جاوید چودھری کا کہنا تھا کہ دوسری وجہ یہ ہے کہ مریم نواز صاحبہ پوری پارٹی کے اندر واحد شخصیت ہیں جو لوگوں کو جمع کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں ، جنہیں تقریر کرنی آتی ہے ، جسے بات کرنی آتی ہے ، جسے لوگ دیکھنے اور سننے کیلئے لوگ گھروں سے باہر نکل سکتے ہیں ، اس کے علاوہ پارٹی میں کوئی ایسا شخص نہیں ہے جس کو ہم کہہ سکیں کہ وہ عمران خان کی ٹکر کا بندہ ہے ، مریم نواز ہی عمران خان کو ٹھیک ٹھاک ٹکر دے سکتی ہیں ، ان کا مقابلہ کر سکتی ہیں ، لہذاانکا میدان کے اندر رہنا پاکستان مسلم لیگ کیلئے مجبوری ہے ۔ جاوید چودھری کا کہنا تھا کہ تیسری وجہ یہ بھی ہے کہ حمزہ شہباز شریف کی صورت میں پنجاب ایک تجربہ کیا گیا تھا جو بری طرح فیل ہو گیا ، جس سے پارٹی کو ایسے نقصانا ت ہوئے

جن کو ازالہ کرنے پارٹی کے کسی دوسرے شخص کے پاس نہیں ہے ، اس کو صرف مریم نواز صاحبہ ہی ٹھیک کر سکتی ہیں کیونکہ مریم نواز چیف منسٹر پنجاب ہوں گی تو یہ تصور کیا جائے گا کہ ان کے پیچھے میاں نواز شریف صاحب ہیں ، کیونکہ میاں نواز شریف پارٹی ہیں ،

اور پارٹی کے سربراہ یا پارٹی کسی ایک شخص کے پیچھے ہو گی تو اس سے یہ معاملے ابھرے گا کہ اب یقیناً معاملات ٹھیک ہو جائیں گے ۔ مریم نواز کا فیس پارٹی کا فیس ہو گا ، میاں نواز شریف کا فیس ہو گا ۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…