مہنگے ایندھن کے 7 ہزار 339 میگاواٹ کے پاور پلانٹس بند کرنے کا فیصلہ

27  ستمبر‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)مہنگے ایندھن سے چلنے والے 7 ہزار 339 میگاواٹ کے پاور پلانٹس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی)نے سستی بجلی کی پیداوار کا 10 سالہ منصوبہ منظوری کیلیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)کو بھیج دیا ہے۔

نیپرا نے این ٹی ڈی سی کی جانب سے سستی بجلی کے منصوبے بھجوانے کی تصدیق کی اور کہا کہ سستی بجلی کا انڈیکیٹوجنریشن کیپسٹی ایکپینشن پلان 2022 سے2031 تک تجویز کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق این ٹی ڈی سی کے بھجوائے گئے منصوبے کے تحت 14ہزار 159 میگاواٹ سستی بجلی سسٹم میں شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔نیپرا اعلامیے کے مطابق منصوبے میں سال 2022 سے 2031 تک بجلی کی طلب 44 ہزار 668 میگاواٹ تک لے جانے کا تخمینہ تجویز کیا گیا ہے۔اعلامیے کے مابق نیپرا سستی بجلی کے طویل مدتی منصوبے پر 19 اکتوبر کو سماعت کرے گا، اس میں صوبائی حکومتوں کی تجاویز بھی شامل کی گئی ہیں۔نیپرا اعلامیے کیمطابق این ٹی ڈی سی نے فرنس آئل کے 11 اور درآمدی ایل این جی والے 5 پاور پلانٹس بند کرنے کی تجویز دی ہے۔اعلامیے کے مطابق مجوزہ منصوبے میں گیس سے چلنے والے 3 منصوبے اور کیالیکٹرک کے 682 میگاواٹ کے پلانٹس بند کرنا بھی شامل ہے۔تجویز میں کیالیکٹرک کے 2 فرنس آئل اور 2 درآمدی ایل این جی پلانٹس بند کرنیکا کہا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق نیٹ میٹرنگ سے 4 ہزار 320 میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کیے جانے کا تخمینہ شامل ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…