نواز شریف ، اسحاق ڈار کی لائیو تقریر نشر کرنے کیخلاف درخواست ، لاہور ہائیکورٹ نے بڑا حکم جاری کردیا

14  ستمبر‬‮  2022

نواز شریف ، اسحاق ڈار کی لائیو تقریر نشر کرنے کیخلاف درخواست ، لاہور ہائیکورٹ نے بڑا حکم جاری کردیا

لاہور ( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی تقریریں لائیو نشر کرنے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور پیمرا سے جواب طلب کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے شہری شبیر اسماعیل کی جانب سے نوازشریف اور اسحاق ڈار کی تقریریں براہ راست نشر کرنے کے خلاف متفرق درخواست پر سماعت کی ۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ 2019 میں سزا یافتہ اور اشتہاری ملزمان کے ٹی وی پر آنے پر پابندی عائد کی گئی تھی تاہم نوازشریف اور اسحاق ڈار کی تقاریر اور پریس کانفرنس ٹی وی پر دکھائی جارہی ہیں۔فاضل عدالت سے استدعا کی کہ پیمرا اپنے ہی احکامات کی خلاف ورزی کررہا ہے، عدالت پیمرا کو اشتہاری ملزمان کی تقاریر ٹی وی پر نشرکرنے پر پابندی کا حکم دے۔جسٹس شاہد وحید نے وفاقی حکومت اور پیمرا سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…