یہ وقت سیاست کا نہیں سیلاب متاثرین کی امداد اور زخموں پرمرہم رکھنے کا ہے، نواز شریف

28  اگست‬‮  2022

لندن(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپیل کی ہے کہ تمام صاحب حیثیت لوگ سیلاب متاثرین کی مدد کریں، یہ وقت سیاست کا نہیں متاثرین کی امداد اور ان کے زخموں پر مرہم رکھنے کا ہے،

پارٹی کے تمام اراکین اسمبلی اور کارکن تمام کام چھوڑ کر سیلاب متاثرین کی مدد میں لگ جائیں،اپنی تمام تر صلاحیتیں سیلاب متاثرین کے لیے لگا دیں، شہباز شریف سیلاب متاثرین کے لیے بہترین کام کر رہے ہیں،مریم نوازسیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی، شہباز شریف اور مریم نواز قوم کے ساتھ مل کر دکھی انسانیت کا ہاتھ تھامیں گے۔ سیلاب متاثرین کی امداد کے حوالے سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پارٹی کے تمام اراکین اسمبلی اور کارکن تمام کام چھوڑ کر سیلاب متاثرین کی مدد میں لگ جائیں،اپنی تمام تر صلاحیتیں سیلاب متاثرین کے لیے لگا دیں۔ نواز شریف نے کہا کہ شہباز شریف کو شاباش دیتا ہوں کہ وہ سیلاب متاثرین کیلئے بہترین کام کر رہے ہیں، مریم نواز بھی امدادی کاموں کا جائزہ لینے جا رہی ہیں، مریم نوازسیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی، شہباز شریف اور مریم نواز قوم کے ساتھ مل کر دکھی انسانیت کا ہاتھ تھامیں گے، متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، یہ وقت سیاست کا نہیں متاثرین کی امداد اور ان کے زخموں پر مرہم رکھنے کا ہے۔سابق وزیراعظم نے کہاکہ یہ اپنے اعمال کا جائزہ لینا کا موقع ہے، بلاشبہ سیلاب بہت بڑی قدرتی آفت ہے، سیلاب سے ہزاروں افراد لقمہ اجل اور لاکھوں بیگھر ہوچکے ہیں، یہ وقت کوئی اورکام کرنے کا نہیں متاثرین کی مدد کا وقت ہے،

متاثرین کی دل کھول کر امداد کریں۔ نواز شریف نے اپیل کی کہ متاثرین سیلاب کے لیے کیمپس لگائے جائیں، متاثرین کو خیمے فراہم کیے جائیں، پریشان حال لوگ آپ کی امداد کے منتظر ہیں، سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے، قوم سے اپیل ہے کہ آپ بھی آگے بڑھیں اور سیلاب متاثرین کی بھر پور مدد کریں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…