آرمی چیف کا سیلاب سے متاثرہ سندھ اور بلوچستان کے علاقوں کا دورہ، امدادی کاموں کا خود جائزہ لیا

27  اگست‬‮  2022

راولپنڈی ( آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہفتہ کو سیلاب سے متاثرہ سندھ اوربلوچستان کے علاقوں کادورہ کیا ، متاثرہ علاقوں میں جاری امداری کاموں کا خود جائزہ لیا اورجوانوں سے ملاقات کی۔ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھرمیں فلڈریلیف کیمپ

قائم کردیے گئے ہیں ،آرمی فلڈریلیف کیمپوں میں ا مدادی سامان اکٹھاکرکے متاثرہ علاقوں میں عوام میں تقسیم کیا جائیگا،لاہورڈویژن میں 10،ملتان11،گوجرانوالہ17 اوربہاولپورمیں7کیمپ قائم کئے گئے ہیں ،پنجاب رینجرزکا لاہور،سیالکوٹ،بہاولپور،منڈی بہاالدین اوررحیم یارخان میں کیمپ قائم کئے گئے،فیصل آباداورسرگودھاڈویژن6اورجہلم میں3کیمپ قائم کئے گئے ،خیبرپختونخوامیں ایبٹ آباداورمانسہرہ میں ریلیف کیمپ قائم بنائے گئے ہیں ،بلوچستان میں41آرمی ریلیف کیمپ قائم کئے گئے ،ایف سی بلوچستان نارتھ کے14 اورایف سی بلوچستان ساؤتھ میں 3ریلیف کیمپ قائم کئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق متاثرین میں راشن کے 5487 پیکٹس 1200سے زائد خیمے تقسیم کیے گئے،25ہزار سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا ،ملک بھر میں 117 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں،جنوبی پنجاب میں ڈی جی خان اور راجن پور سب سے زیادہ متاثر ہوئے،بلوچستان میں خضدار،سبی،نصیر آباد ،جعفر آباد ،جھل۔مگسی ،لسبیلہ،صحبت پور اورموسی خیل متاثر ہوئے ،سندھ میں ٹنڈو اللہ یار ,خیر پور،بدین،دادو،سکھر،قمبر شہدادکوٹ گھوٹکی لارکانہ شامل ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں ڈی آئی خان،ٹانک،سوات،نوشہرہ،اور چارسدہ متاثر ہوئے،گلگت بلتستان میں ہنزہ اور غذرکے علاقوں میں سیلاب نے تباہی مچائی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…