عمران خان کے پاس کھونے کے لئے اب کچھ نہیں ہے، حکومت کی پالیسی کا فائدہ عمران خان کو ملا، عمران خان کی نااہلی کی خبروں پر مظہر عباس کا تجزیہ

14  اگست‬‮  2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان نااہل ہو جائیں یا ان کی جماعت پر پابندی لگ جائے تو تحریک انصاف کا کیا لائحہ عمل ہوگا، نجی ٹی وی کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں میزبان نے سینئر صحافی مظہر عباس سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ

اس حوالے سے ضمنی انتخاب کی کیا اہمیت ہے اور کیا جلسے جلوس عمران خان کو الیکشن میں کامیابی دلوا سکیں گے، جس کے جواب میں مظہر عباس نے تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے پاس کھونے کے لئے اب کچھ نہیں ہے، حکومت کی پالیسی کا فائدہ عمران خان کو ملا، اگر حکومت آ کر مہنگائی پچاس فیصد کم کر دیتی اور عوام کو ریلیف ملتا تو عمران خان کو نقصان ہوتا، ان کا کہنا تھا کہ اس لئے عمران خان کے پاس کھونے کے لئے کچھ نہیں ہے کیونکہ پنجاب میں ان کی حکومت ہے، خیبرپختونخوا میں ان کی حکومت ہے، سینٹ میں ان کے پاس لوگ ہیں، سندھ میں بھی ان کے لوگ موجود ہیں، ان کاکہنا تھا کہ الیکشن کی تاریخ کے اعلان کے بعد اگر بات ہو سکتی ہے تو الیکشن کے اعلان پر بھی ایک میٹنگ پوائنٹ بن سکتا ہے، الزامات تو گزشتہ حکومت نے نواز شریف پر بھی لگائے، زرداری پر لگے، عمران خان پر بھی یہ مقدمات چلتے رہیں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…