”چول چوہدری” اور”پاگل خان”کی متکبرانہ،خود پسندانہ اورجھوٹ پر مبنی گفتگو سنی۔۔۔ خطاب پررانا ثناء اللہ کا ردعمل

14  اگست‬‮  2022

مکہ مکرمہ، اسلام آباد(این این آئی)وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کا عمران خان اور پرویزالٰہی کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ”چول چوہدری” اور”پاگل خان” کی متکبرانہ،خود پسندانہ اورجھوٹ پر مبنی گفتگو سنی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ

لاہور میں عمران خان کے خطاب میں کنسرٹ، محفل قوالی اورآتش بازی دیکھنے کے علاوہ ”چول چوہدری” اور”پاگل خان” کی متکبرانہ،خود پسندانہ اورجھوٹ پر مبنی گفتگو سنی۔ انہوں نے کہاکہ پاگل خان کے یہ جھوٹ پاکستانی قوم پچھلے 26 سال سے برداشت کررہی ہے،فتنہ خان کے پاس پچھلے 26 سال سے ایک ہی سکرپٹ ہے،اب نئے جلسوں کے اعلان سے قوم کو یہ جھوٹ اور متکبرانہ گفتگو 2 ماہ مزید سننا پڑے گی۔انہوں نے کہاکہ اللہ کے گھر یہ دعا ہے کہ اس جھوٹ، فریب، گمراہی اور عمرانی فتنے سے اللہ تعالی وطن عزیزاور اور پاکستانی قوم کو محفوظ رکھے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ہماری حکومت اپنی محنت اور بہتر پالیسیوں سے پاکستانی عوام کو تاریخی ریلیف دے گی۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کے ہاتھوں 4 سالہ معاشی تباہی اور بدحالی سے قوم کو نجات دلائے گی۔دوسری جانب مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے پاکستان کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک دوسرے کو شکست دینے کی بجائے سب کو اپنی غلطیوں سے سبق سیکھ کر اصلاح کرنی ہے ،ریاست ماں جیسا رول ادا کرے جہاں ہر نسل اورمزہب کا شہری اپنے آپ کو محفوظ محسوس کرے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…