عوام کو ریلیف دینے کیلئے نواز شریف نے شہباز شریف کو اہم ہدایات جاری کردیں

13  اگست‬‮  2022

اسلام آباد( آن لائن ) مسلم ن کے قائد میاں نواز شریف نے شہبازشریف کو ہدایات جاری کی کہ وہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے اہم اقدامات اْٹھائیں اور طرز حکومت میں بہتری لائیں حکومت کی طرف سے عوامی خدمت میں اْٹھائے گئے اقدامات کی میڈیا میں تشہیر

کریں میاں نوازشریف کے قریبی دست راست کے حال ہی میں لندن دورہ کرنے والے میں سے ایک ذریعہ کا کہنا ہے کہ میاں نوازشریف موجودہ حکومت کے طرز حکومت سے بددل نہیں مگر مایوس ضرور ہیں۔ میاں نوازشریف سے ان کے قریبی رفقاء نے موجود حکومت کی کارکردگی اور ن لیگی کارکنان کی حکومتی سیٹ اپ میں ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا تو جواب میں میاں نوازشریف کا کہنا تھا کہ مرکز میں اتحادی حکومت ہے ہر ایک کو ساتھ لے کر چلنا ہے ہمارا سارا فوکس عوامی خدمت پر ہونا چاہئے تاکہ جب ہم آئندہ انتخابات میں جائیں تو عوام ہمیں کارکردگی پر ووٹ دیں۔ نوازشریف نے لیگی قیادت کو پیغام دیا ہے کہ وہ عمران حکومت کی کرپشن اور ممنوعہ فنڈنگ کو بھرپور اجاگر کریں عوام کو بتایا جائے کہ عمران خان بددیانت ہے انھوں نے اپنی چوری چھپانے کے لیے دوسروں کو چور چور کہنا شروع کر دیا ذریعہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ میاں نوازشریف کی وطن واپسی مہینوں نہیں بلکہ دنوں کی بات ہے اور وہ اس پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں ان کی واپسی کی تاریخ کا اعلان آئندہ ہفتے تک کر دیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…