پائونڈ اور یورو کی قیمتیں بھی گر گئیں

3  اگست‬‮  2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے قرض بحالی سے متعلق مثبت پیغام سامنےآنے کے بعد انٹر بینک میں امریکی  ڈالر کی قیمت مسلسل گر رہی ہےجس  کے بعد پائونڈ اور یورو کی قیمتیں بھی گرنا شروع ہو گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خزانہ اور اسٹیٹ بینک کی معاشی استحکام کی یقین دہانیوں کے باعث انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 10 روپے 38 پیسےسستا ہو گیا، فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 228 روپے پر فروخت ہو رہا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ  میں بھی ڈالر کی قمیت میں 12 روپے کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد امریکی کرنسی اوپن مارکیٹ میں 229 روپے پر ٹریڈ کررہی ہے۔دوسری جانب پائونڈ کی قیمت 292روپے سے کم ہو گئی ہے ۔ اس کے علاوہ یورو کی قیمت بھی 244 سے بتدریج کم ہونا شروع ہو گئی ہے ،معاشی ماہرین نے روپے کی قدر میں حالیہ بہتری کو پاکستانی معیشت کیلئے مثبت قرار دیا ہے ، جس سے پاکستانی قرضوں میں بھی نمایاں کمی آئے گی ساتھ ہی مہنگائی میں بھی کمی متوقع ہے ۔آنے والے دنوں میں بہتری کی قوی امید ہے ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…