بارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

1  اگست‬‮  2022

لاہور،کراچی (آن لائن، این این آئی) محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آنے والے ہفتے میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ تاہم آئندہ ہفتے کہیں زیادہ اور کہیں کم بارش ہوگی گزشتہ روز شہر

میں بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ جس کے نتیجے میں شہر کا درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد رہا۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں حالیہ بارشوں کے باعث ڈینگی وائرس کا خطرہ بھی مزید بڑھ گیا ہے۔ لاہور کے شہریوں کو ڈینگی وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے پنجاب حکومت کی جانب سے اقدامات نہ اٹھائے جانے کے باعث گزشتہ روز شہر کے سرکاری اورنجی ہسپتالوں میں ڈینگی کا ایک مریض رپورٹ کیا گیا۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر پنجاب حکومت نے فوری اقدامات نہ اٹھائے تو ڈینگی وائرس کی شدت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں جولائی میں ہونے والی بارشوں کے اعداد و شمار جاری کردیئے گئے ہیں۔محکمہ موسیات کے مطابق شہر قائد میں صرف ایک ماہ میں مون سون کے تین اسپیل کے دوران ریکارڈ بریکنگ بارشیں ہوئی ہیں۔جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ بارش بیس مسرور پر 606 ملی میٹر جبکہ گلشن حدید 587 اور ڈی ایچ اے 524 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ فیصل بیس 462 ، قائد آباد 452 ، سرجانی 437 ، ناظم آباد 368،ایئرپورٹ 348 ، نارتھ کراچی 318 ،کیماڑی 306 ، اورنگی ٹان 305 اور یونیورسٹی روڈ پر 270 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق صدر 266 ،جناح ٹرمینل 255، معمار 246,سعدی ٹان 231 ، کورنگی 183.3 اور گڈاپ میں 165 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…