آرمی چیف کی زیر صدارت انتہائی اہم کور کمانڈرز کانفرنس

25  جولائی  2022

آرمی چیف کی زیر صدارت انتہائی اہم کور کمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی(آن لائن)پاک فوج نے ملک میں سیلاب و بارشوں کی صورتحال کے پیش نظر امدادی و بحالی سرگرمیوں میں

سول انتظامیہ کی بھرپور مدد کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 249ویں کورکمانڈرز کانفرنس پیر کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال بالخصوص سرحدوں اور داخلی سیکیورٹی کا جائزہ لیاگیا۔

آرمی چیف نے جاری انسداد دہشتگردی آپریشنز کی کامیابی کو سراہا اور سرحدوں کی سکیورٹی اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے

کیلئے افسران اور جوانوں کی جانب سے جانوں کی قربانیاں دینے پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ آرمی چیف نے ملک میں

شدید بارشوں اور سیلاب کی صورتحال میں متاثرین کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے فارمیشنز کی امدادی کارروائیوں کو بھی سراہا۔

فورم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ امدادی و بحالی سرگرمیوں میں مسلح افواج سول انتظامیہ کی بھرپور معاونت جاری رکھیں گی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…