ضمنی انتخابات ،پنجاب کو خیبر پختونخواسے ملانے والااہم پل بند کردیا گیا

16  جولائی  2022

لاہور( این این آئی)پنجاب کو خیبرپختونخوا سے ملانے پل کو سکیورٹی خدشات کے پیش نظر بند کردیا گیا ۔پنجاب کے 20 حلقوں میں 17 جولائی کو ضمنی انتخابات شیڈول ہیں اور الیکشن کی جانب سے الیکشن کو پرامن و شفاف بنانے کے لئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

اسی سلسلے میں پنجاب کو خیبرپختونخوا سے ملانے والے پل کو بھی عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔ڈی پی او بھکر نے بتایا کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر داجل چیک پوسٹ کے مقام پر پل کو بند کردیا گیا ہے اور داجل چیک پوسٹ پل اتوار کی شام پولنگ ختم ہونے تک بند رہے گا۔دوسری جانب داجل چیک پوسٹ کا پل بند ہونے سے ٹریفک بری طرح متاثر ہوئی ہے، اور عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں کل منعقد ہونیوالے ضمنی انتخابات کی کوریج کیلئے پولنگ بوتھس میں موبائل لیکر جانے کی اجازت نہیں ہوگی تاہم میڈیا نمائندگان الیکشن کوریج کے حوالہ سے صرف پروفیشنل کیمرے ہی لے جاسکیں گے بصورت دیگر انہیں پولنگ بوتھ میں داخل نہیں ہونے دیا جائیگا۔الیکشن کمیشن فیصل آباد کے ترجمان نے بتایا کہ فیصل آباد کے ایک صوبائی حلقہ پی پی 97 میںکل منعقد ہونیوالے ضمنی انتخاب کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور انتخابی حلقہ میں امن و امان کی صورتحال اور اعلی نظم و نسق برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی فورسز کے دستے فیصل آباد پہنچ چکے ہیں۔

 

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…