لارنس بشنوئی کی جیل سے سلمان خان کو ایک اور دھمکی

13  جولائی  2022

ممبئی (این این آئی)سدھو موسے والا کے قتل کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار لارنس بشنوئی نے جیل سے سلمان خان کو ایک اور دھمکی دی ہے۔خیال رہے کہ سدھو موسے والا کو 29 مئی کو ضلع مانسا کے گاؤں جواہر میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، اس واقعے میں سدھو کی گاڑی پر 30

گولیاں برسائی گئی تھیں جس کے نتیجے میں سدھو موسے والا موقع پر ہی ہلاک ہو گئے تھے جب کہ ان کی گاڑی میں موجود دو افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔اس کے قتل کے الزام میں پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لیا اور اس کے پیچھے لارنس بشنوئی گینگ کا ہاتھ بتایا۔پولیس نے سدھو موسے والا کے قتل کی منصوبہ بندی کے الزام میں لارنس بشنوئی کو بھی حراست میں لے لیا تھا جو اس وقت دہلی کی جیل میں ہے۔لارنس بشنوئی نے سدھو موسے والا کے قتل کے بعد سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو دھمکی آمیز خط بھی بھیجا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ان کا حال بھی سدھو موسے والا جیسا کردیا جائے گا۔سلیم خان کے سکیورٹی گارڈ کو دھمکی آمیز خط اس بینچ پر ملا جہاں سلیم خان روزانہ جاگنگ کے بعد بیٹھتے ہیں۔اس دھمکی کے بعد سلمان خان کی سکیورٹی بڑھادی گئی ہے جبکہ وہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر اپنے مداحوں کو عید کی مبارک باد دینے بھی باہر نہیں نکلے۔ اب بھارتی میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کی حراست میں موجود گینگسٹر لارنس بشنوئی نے سلمان خان کیخلاف ایک اور دھمکی جاری کی ہے۔اطلاعات کے مطابق 10 جولائی کو لارنس بشنوئی نے دھمکی دی کہ وہ اور اس کی برادری نایاب کالے ہرن کے شکار پر سلمان خان کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔ دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے مزید بتایا کہ لارنس بشنوئی کا کہنا ہے کہ وہ صرف ایک صورت میں سلمان خان کو معاف کرسکتا ہے اور وہ یہ کہ سلمان خان سر عام اپنے اس عمل پر معافی مانگیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…