ملک میں بارشوں سے 135 سے زائد افراد جاں بحق

11  جولائی  2022

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کے دوران جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 135 سے تجاوز کر گئی جبکہ محکمہ موسمیات نے مزیدبارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مون سون کی بارشوں نے ملک کے مختلف علاقوں کو شدیدمتاثر کیا ہے، خاص طور پر ملک کے جنوب مغرب میں، جہاں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران بارش کے باعث آنے والے شدید

سیلاب نے درجنوں افراد کی زندگی نگل لی ہیں اور سینکڑوں کو بے گھر ہو گئے ہیں۔جون سے شروع ہونے والی مون سون کی شدید بارشوں کے باعث بلوچستان میں 57 کے قریب لوگ زندگی کی بازی ہار گئے ہیں، سندھ میں 24 افراد جاں بحق ہوئے، 21 افراد پنجاب میں چل بسے، خیبرپختونخوا میں 18، گلگت بلتستان میں 10، آزاد کشمیر میں چار اور ایک شخص اسلام آباد میں موت کی وادی میں پہنچ گیا۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) نے بارش کے دوران 154 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 312 گھروں کو مکمل طور پر نقصان پہنچا اور 718 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔دوسری طرف محکمہ موسمیات نے ملک میں بالخصوص جنوبی سندھ اور جنوب مغربی بلوچستان میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔پی ایم ڈی کے مطابق جنوبی اور جنوب مشرقی سندھ اور ساحلی بلوچستان میں الگ تھلگ موسلا دھار بارشوں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش/بارش متوقع ہے۔ تمام بڑے دریاؤں، اسلام آباد کے ساتھ ساتھ کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، راولپنڈی، گوجرانوالا، ڈی جی خان ڈویژنوں کے بالائی علاقوں اور12 جولائی تک ملک کے دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں حالیہ دنوں کے دوران ملک بھر میں موسلا دھار بارشیں ہوئی ہیں، جس سے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کا بڑا حصہ پانی میں ڈوب گیا ہے۔ بلوچستان میں موسلادھار بارش کے باعث 8 ڈیم ٹوٹ گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…