ظہیر عباس کی طبیعت بہتر نہ ہوسکی، دعاؤں کی اپیل کردی گئی

25  جون‬‮  2022

ظہیر عباس کی طبیعت بہتر نہ ہوسکی، دعاؤں کی اپیل کردی گئی

کراچی(این این آئی) ایشین بریڈ مین ظہیرعباس کے بھائی صغیر عباس نے کہا ہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر بدستور آئی سی یو میں ہیں۔

صغیر عباس نے بتایا کہ ظہیر عباس کے گردوں کی تکلیف میں کمی نہیں آسکی ہے، گردوں کی تکلیف کی وجہ سے ڈائیلیسز پر ہیں،

ظہیر عباس کو آج بھی آکسیجن کے ذریعے سانس دی جارہی ہے۔صغیر عباس نے کہا کہ ظہیر عباس سے دو دن پہلے ان کی بیٹی حبا

نے ویڈیو پر چند منٹ بات کرائی تھی، ظہیر عباس کی طبیعت میں مکمل بہتری نہیں آئی، دعاؤں کی درخواست ہے۔

واضح رہے کہ 74 سالہ ظہیر عباس چند دن پہلے کرتار پور کے گوردوارے میں گرگئے تھے، بعد ازاں وہ براستہ دبئی یکم جون کو لندن کیلئے روانہ ہوئے

تاہم دبئی میں قیام کے دوران وہ کورونا میں مبتلا ہوگئے۔کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد ظہیر عباس دبئی سے لندن پہنچے۔

ظہیر عباس کو لندن پہنچ کر نمونیہ اور گردوں کی تکلیف ہوئی۔خیال رہے کہ ظہیر عباس 108 فرسٹ کلاس سنچریاں بنانے والے واحد ایشین کھلاڑی ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…