ہائیکورٹ کاباغوں میں کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کو جرمانہ کرنے کا حکم

23  جون‬‮  2022

لاہور (این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے باغوں میں کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کو جرمانہ کرنے کا حکم دیدیا۔ جسٹس شاہدکریم نے ہارون فاروق کی درخواست پرسماعت کی، محکمہ ماحولیات کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹرعلی اعجاز، ڈی جی پی ایچ اے سمیت دیگر پیش ہوئے۔

جوڈیشل واٹراینڈ انوائرمینٹل کمیشن کی جانب سے کمال علی حیدرایڈووکیٹ نے رپورٹ پیش کی، جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ موٹروے پر آلودگی پیدا کرنیوالے اینٹوں کے بھٹوں کی بہتات ہے، محکمہ ماحولیات مون سون کے بعد ان بھٹوں کیخلاف کارروائی کرے۔جسٹس شاہد کریم نے ڈی جی پی ایچ اے سے کہا کہ آپ بھی مون سون کے موسم میں شجرکاری مہم شروع کریں اور اس میں شہریوں کو شامل کیا جائے، ڈی جی پی ایچ اے نیبتایا کہ مون سون میں آرائشی پودوں کی جگہ پھلدار اور مقامی پودے لگانے کا منصوبہ ہے۔جسٹس شاہد کریم نے ڈی جی پی ایچ اے کی رپورٹ پرعدم اطمینان کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ دنیا ماحولیاتی مسائل کا شکار ہے اور اس میں آپ کے ادارے کی اہم ذمہ داری ہے۔عدالت نے ڈی جی پی ایچ اے سے کہا کہ اگرعدالتی ہدایات پر نہیں چل سکتے تو تبادلہ کروالیں۔ ڈی جی پی ایچ اے نے بتایا کہ انہوں نے دوہفتے پہلے ہی چارج سنبھالا ہے۔عدالت نے کہا تمام اداروں کے لوگ سنجیدگی کیساتھ اس معاملے پرعدالت کی معاونت کررہے ہیں، آپ کی وجہ سے ان کی کارکردگی متاثر ہوسکتی ہے، آپ کا ہرسماعت پر نمائندہ کورٹ میں موجود ہو۔عدالت نے ڈی جی پی ایچ اے کو پبلک پارکس میں گندگی پھیلانے والے شہریوں کو دوسوروپے جرمانہ کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ جمعرات تک ملتوی کردی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…