بجلی کی قیمتوں میں 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

19  جون‬‮  2022

بجلی کی قیمتوں میں 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

اسلام آباد (آن لائن) غریب عوام پر مہنگائی کے آفٹر شاکس جاری، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست کردی،

بجلی کی قیمتوں میں 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافہ متوقع ہے۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق سی پی پی اے

نے بجلی کی قیمت میں 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی ہے جو مئی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائرکی گئی ہے۔

سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت 27 جون کو ہوگی جبکہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مئی میں فرنس آئل سے 8.80 فیصد

بجلی پیدا کی گئی اور فرنس آئل سے 33 روپے 67 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا ہوئی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ مقامی گیس سے 10 فیصد،

درآمدی ایل این جی سے22.89 فیصد اور پانی سے 24.50 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔مئی کیلئے ریفرنس لاگت 5 روپے93 پیسے فی یونٹ مقررتھی مگر سی پی پی اے کی جانب سے درخواست7 روپے 96 پیسے فی یونٹ کی دی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…