تعلقات میں دراڑ آگئی ،شیخ رشید اور عمران خان میں تلخیاں، سابق وزیر داخلہ نے بھی بڑا فیصلہ کرلیا

9  جون‬‮  2022

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی نیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ نگار مونا عالم نے  کہا ہے کہ خان صاحب نے اپنی کل کی تقریر میں کہا ہے کہ وہ روسی تیل خریدنے لگے تھے کہ تحریک عدم اعتماد آگئی ، میرے خیال میں وہ شیخ رشید صاحب کی کافی نفی بھی کر رہے ہیں ، 25مئی کے لانگ مارچ میں عمران خان اور شیخ رشید کے

درمیان کچھ تلخیاں بھی ہوئیں ، جو اس بات کی نشاندہی ہے کہ شیخ صاحب کو اچانک انکشافات آنا شروع ہو گئے ہیں اور ایسے ظاہر کر رہے ہیں جیسے ان کو پہلے ان سب باتوں سے لاعلمی تھی ، حالانکہ جب وہ حکومت میں تھے تو وہ روزانہ مائیک کو مار مار کر یہ کہتے تھے کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہے ، ناکام ہے ، ناکام ہے ،دوسری جانب ذرائع کے مطابق سابق وزیر داخلہ کی جانب سے پی ٹی آئی کیساتھ جاری اتحاد سے متعلق جلد بڑا فیصلہ بھی متوقع ہے ، قریبی ذرائع کہتے ہیں کہ ممکنہ طور پر یہ اتحاد مزید نہیں چل پائے گا۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی یہ خبر آئی تھی کہ25مئی کے لانگ مارچ کے سلسلے میں راولپنڈی سے پی ٹی آئی کے فیاض چوہان پچیس تیس کارکنان اور شیخ رشید احمد دس پندرہ لوگوں کے جم غفیر کے ساتھ اسلام آباد پہنچے۔ ذرائع کے مطابق ان دونوں رہنمائوں نے بھی دیگر بلا جلوس رہنمائوں کی طرح کنٹینر پر چڑھ کر قربت عمران خان حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن راولپنڈی کے ان دونوں رہنمائوں کو منع کردیا گیا۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ شیخ رشید نے پشاور جاکر عمران خان سے ملاقات اور میڈیا ٹاک میں ان کے ساتھ نظر آنے کے لیے کوشش کی لیکن عمران خان نے ان کو پشاور آنے سے ہی منع کردیا۔جس سے اس تاثر کو تقویت ملتی ہے کہ عمران خان اور شیخ رشید کے درمیان دوریاں بڑھ چکی ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…