بھگوڑے کو سرکاری ہیلی کاپٹر پر بنی گالہ واپس آتے ہی جھوٹ کا نیا دورہ پڑ گیا ہے،رانا ثناء اللہ

5  جون‬‮  2022

بھگوڑے کو سرکاری ہیلی کاپٹر پر بنی گالہ واپس آتے ہی جھوٹ کا نیا دورہ پڑ گیا ہے،رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (این این آئی)وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں نے شاہ محمود قریشی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بے گناہ پولیس اہلکار کی شہادت کے ذمہ داروں، اسلحہ، گولہ بارود کوئی سیاسی ردِ عمل نہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ آپ جھوٹ بولیں، گولیاں برسائیں، ڈنڈے چلائیں، آگ لگائیں، سرپھاڑیں، ہم تماشائی بن کر دیکھیں، یہ نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہاکہ قانون اور قاعدے پر سختی سے عمل ہوگا،

قانون کی خلاف ورزی کریں گے نہ ہی کرنے دیں گے،بھگوڑے کو سرکاری ہیلی کاپٹر پر بنی گالہ واپس آتے ہی جھوٹ کا نیا دورہ پڑ گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ 25 مئی کو جو ڈر کر چھپ گئے تھے،

اب بلوں سے باہر نکل آئے ہیں، 11 دن پہلے کوئی نکلا نہ اب کوئی نکلے گا،جن کا مال کھایا ہے وہ البتہ وصولی کے لئے بنی گالہ ضرور آسکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ شکر ہے انقلاب آج پشاور سے خیبر پختونخواہ حکومت کے ہیلی کاپٹر پہ اکیلا بنی گالا پہنچ گیا۔ انہوں نے کہاکہ عوام نے آپ کو مسترد کر کے اپنا عوامی ردِ عمل دے دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ عوام نے بھگوڑوں کے خلاف عوامی ردِ عمل دے دیا ہے،جس کے بولنے اور کھلے رہنے سے ہمیں فائدہ ہو اْس کی گرفتاری میں وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا،جو بھی قانون توڑے گا قانون کی گرفت میں آئے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…