بارشیں برسانے والا سسٹم پاکستان میں کب داخل ہوگا؟ شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ سے پریشان عوام کو خوشخبری سنا دی گئی

5  جون‬‮  2022

بارشیں ، عوام کو خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد (این این آئی)ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 4 سے 5 روز کے دوران دن کے وقت درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا امکان ہے جس کے لیے محکمہ موسمیات نے الرٹ بھی جاری کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 4 سے 5 روز کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، سندھ اور مشرقی بلوچستان میں دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

گرمی میں غیر معمولی اضافے کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا کہ شہری غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور ہیٹ اسٹروک سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق گرمی کی شدید لہر کے بعد ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کا سلسلہ داخل ہونے کا امکان ہے جس سے گرمی کی شدت میں کمی آئے گی۔

دوسری جانب این ڈی ایم اے نے صوبائی اور ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز اور دیگر متعلقہ محکموں کو ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…