عمران خان کی لانگ مارچ کے لئے درخواست، پی ٹی آئی کیلئے عدالت سے بُری خبر آ گئی

2  جون‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی لانگ مارچ کیلئے پیشگی درخواست واپس کردی۔ گزشتہ روز رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست اعتراض لگا کر واپس کی۔اعتراض میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ اس معاملے پر پہلے ہی فیصلہ دے چکی ہے،

درخواست گزار کی جانب سے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا گیا۔اعتراض میں کہا گیا کہ درخواست میں متعقلہ فورم سے رجوع کرنے کی وجہ نہیں بتائی گئی، درخواست کے پیرا 4، 5، 12 اور 14 میں متنازع معاملات کو اٹھایا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد میں احتجاج کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی، درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت حکم دے کہ پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں پر امن احتجاج اور اجتماع کی اجازت دی جائے۔پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر آئینی درخواست میں وزارت داخلہ، آئی جی اسلام آباد، صوبائی ہوم سیکریٹریز کو فریق بنایا گیا۔اسد عمر کی درخواست میں کہا گیا تھا کہ احتجاج کے راستے میں کسی شہر میں رکاوٹیں نہ کھڑی کی جائیں، پی ٹی آئی کے کسی کارکن اور رہنما کو گرفتار یا اس پر تشدد نہ کیا جائے۔درخواست کے متن میں کہا گیا تھا کہ کارکنان کے گھروں پر چھاپے نہ مارے جائیں اور احتجاج اور دھرنے میں شرکت کرنے والوں کے خلاف طاقت کا استعمال نہ کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…