لاہور ہائیکورٹ نے سیف سٹی ای ٹکٹنگ چالان غیر قانونی قرار دیدیا

1  جون‬‮  2022

لاہور(آئی این پی ) لاہور ہائیکورٹ نے سیف سٹی ای ٹکٹنگ چالان غیر قانونی قرار دیدیا۔ سیف سٹی ای ٹکٹنگ چالان کے خلاف سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کابینہ کی منظوری کے بغیر کیمروں سے ای چالان نہیں کیا جا سکتا، عدالت نے سیف سٹی ای ٹکٹنگ چالان کی خلاف تمام

درخواستیں منظورکر لی گئیں۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ لاہور میں ایک گاڑی کے متعدد چالان کر دیئے جاتے ہیں اور مالک پر بھاری جرمانے عائد کر دیئے جاتے ہیں، درجنوں چالانوں کا جرمانہ اس قدر بڑھ جاتا ہے کہ مالک ادا کرنے سے قاصر ہو جاتا ہے اور پولیس شہریوں کو ہراساں کرتے ہوئے گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کرتی رہتی ہے۔واضح رہے کہ سیف سٹی اتھارٹی نے ٹریفک سگنلز پر کیمرے اور سنسرز لگا رکھے ہیں، جن سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر خودبخود چالان ہو جاتا ہے اور چالان گاڑی مالک کے گھر پہنچ جاتا ہے۔ شہریوں کو شکایت تھی کہ لاہور میں ایک گاڑی کے سیکڑوں چالان کییجاتے ہیں، اور اس نظام کے تحت زمینی حقائق کو مدنظر نہیں رکھا جاتا اور جرمانہ ہوجاتا ہے، جن کے درجنوں چالان ہوگئے ہیں اور جرمانے ادا نہیں کیے گئے، آئے روز ٹریفک پولیس ایسی گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کرتی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…